PDA

View Full Version : من و سلوٰی



Star
11-12-2008, 09:25 PM
من و سلوٰی

جب حضرت موسٰی علیہ السلام چھ لاکھ بنی اسرائیل کے افراد کے ساتھ میدان تیہ میں مقیم تھے تو اللہ تعالٰی نے ان لوگوں کے کھانے کیلئے آسمان سے دو کھانے اتارے۔ ایک کا نام ‘من‘ اور دوسرے کا نام ‘سلوٰی‘ تھا۔ من بالکل سفید شہد کی طرح ایک حلوہ تھا یا سفید رنگ کی شہد ہی تھی جو روزانہ آسمان سے بارش کی طرح برستی تھی اور سلوٰی پکی ہوئی بٹیریں تھیں جو دکھنی ہوا کے ساتھ آسمان سے نازل ہوا کرتی تھیں۔ اللہ تعالٰی نے بنی اسرائیل پر اپنی نعمتوں کا شمار کراتے ہوئے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا کہ


وانزلنا علیکم المن و السلوٰی ( پ1، البقرۃ : 57 )
ترجمہ کنزالایمان: اور تم پر من اور سلوٰی اتارا۔


اس من و سلوٰی کے بارے میں حضرت موسٰی علیہ السلام کا یہ حکم تھا کہ روزانہ تم لوگ اس کو کھا لیا کرو اور کل کیلئے ہرگز ہرگز اس کا ذخیرہ مت کرنا۔ مگر بعض ضعیف الاعتقاد لوگوں کو یہ ڈر لگنے لگا اگر کسی دن من و سلوٰی نہ اترا تو ہم لوگ اس بے آب و گیاہ، چٹیل میدان میں بھوکے مر جائیں گے۔ چنانچہ ان لوگوں نے کچھ چھپا کر کل کیلئے رکھ لیا تو نبی کی نافرمانی سے ایسی نحوست پھیل گئی کہ جو کچھ لوگوں نے کل کیلئے جمع کیا تھا وہ سب سڑ گیا اور آئندہ کیلئے اس کا اترنا بند ہو گیا اسی لئے حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بنی اسرائیل نہ ہوتے تو نہ کھانا کبھی خراب ہوتا اور نہ گوشت سڑتا، کھانے کا خراب ہونا اور گوشت کا سڑنا اسی تاریخ سے شروع ہوا۔ ورنہ اس سے پہلے نہ کھانا بگڑتا تھا نہ گوشت سڑتا تھا۔ ( تفسیر روح البیان۔ ج1، پ1، البقرۃ: 57 )

Sohaib123
11-13-2008, 08:55 AM
:ja

Attari1980
11-13-2008, 09:34 AM
:ja

Administrator
12-01-2008, 01:40 PM
:ja

Karam Ya Nabi
12-03-2008, 09:36 AM
:ma great sharing

Ja-Al Haq
12-05-2008, 07:50 AM
:sub nice sharing

Mushtaq Attari
02-08-2009, 06:59 AM
.wysiwyg { PADDING-RIGHT: 0px; PADDING-LEFT: 0px; BACKGROUND: #f5f5ff; PADDING-BOTTOM: 0px; MARGIN: 5px 10px 10px; FONT: 11px tahoma; COLOR: #000000; PADDING-TOP: 0px } .wysiwyg A:link { COLOR: #00305d } .wysiwyg_alink { COLOR: #00305d } .wysiwyg A:visited { COLOR: #00305d } .wysiwyg_avisited { COLOR: #00305d } .wysiwyg A:hover { COLOR: #00305d } .wysiwyg A:active { COLOR: #00305d } .wysiwyg_ahover { COLOR: #00305d } P { MARGIN: 0px } .inlineimg { VERTICAL-ALIGN: middle } JazakAllah.

Madani Munna
02-22-2009, 03:26 PM
:ja

Qadri Attari
03-10-2009, 11:39 PM
:ja

Veer
04-07-2009, 09:19 PM
great sharing :ja

Qadri
07-07-2009, 08:56 PM
:ja

sweet madina very lovely
07-08-2009, 06:24 AM
:ja

Imran Attari
10-25-2009, 08:22 AM
:ja