PDA

View Full Version : Musalmaan ky Musalmaan Per Haqooq



Nadeem
05-06-2009, 07:10 AM
’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حق ہیں : سلام کا جواب دینا، بیمار کی عیادت کرنا، اس کے جنازہ کے ساتھ جانا، اس کی دعوت قبول کرنا اور چھینک کا جواب دینا۔‘‘

أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : الجنائز، باب : الأمر باتباع الجنائز، 1 / 418، الرقم : 1183

’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ حق ہیں : عرض کیا گیا : یا رسول اﷲ! وہ کون سے حق ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب تو مسلمان کو ملے تو اسے سلام کر اور جب وہ تجھے دعوت دے تو قبول کر، اور جب وہ تجھ سے مشورہ چاہے تو اسے اچھا مشورہ دے، اور جب وہ چھینکے اور الحمد ﷲ کہے تو تو بھی جواب میں (یرحمک اﷲ) کہہ، اور جب بیمار ہو تو اس کی تیمارداری کر، اور جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے جنازہ کے ساتھ شامل ہو۔‘‘

أخرجه مسلم في الصحيح، کتاب : السلام، باب : من حق المسلم للمسلم ردّ السلام، 4 / 1705

’’حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم۔ ایک شخص نے عرض کیا : یا رسول اﷲ! اگر وہ مظلوم ہو تب تو میں اس کی مدد کروں لیکن مجھے یہ بتایئے کہ جب وہ ظالم ہو تو میں اس کی مدد کیسے کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اسے ظلم سے باز رکھو، یا فرمایا : اُسے (اس ظلم سے) روکو، کیونکہ یہ بھی اس کی مدد ہے۔‘‘

أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : الإکراه، باب : يَمِينِ الرَّجُلِ لِصاحِبِهِ، إِنَّهُ أَخُوهُ، إذا خاف عليهِ القتلَ أَوْ نَحْوَهُ، 6 / 2550، الرقم : 6552

Attari1980
05-06-2009, 10:45 AM
جزاک اللہ

Karam Ya Nabi
05-06-2009, 11:02 PM
:sub

Rizwan Muneer
05-12-2009, 05:28 AM
:ja