PDA

View Full Version : در منقبت حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ



Attari1980
07-29-2009, 02:23 PM
در منقبت حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ
بندہ قادر کا بھی قادر بھی ہے عبد القادر
سرباطن بھی ظاہر بھی ہے عبد القادر
مفتی شرع بھی ہے قاضی ملت بھی ہے
علم اسرار سے ماہر بھی ہے عبد القادر
منبع فیض بھی ہے مجمع افضال بھی ہے
مہر عرفان کا منور بھی ہے عبد القادر
قطب ابدال بھی ہے محو ارشاد بھی ہے
مرکز دائرہ سر بھی ہے عبد القادر
سلک عرفاں کی ضیا ہے یہی در مختار
فخر اشباہ و نظائر بھی ہے عبد القادر
اس کے فرمان ہیں سب شارح حکم شارع
مظہر ناہی و آمر بھی ہے عبد القادر
ذی تصرف بھی ہے ماذون بھی ہے مختار بھی ہے
کار عالم کا مدبّر بھی ہے عبد القادر
رشک بلبل ہے رضا لالہ صد داغ بھی ہے
آپ کا واصف و ذاکر بھی ہے عبد القادر

http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/anha.gif