PDA

View Full Version : تمہارے ذرے کے پرتو ستار ہائے فلک



Attari1980
07-29-2009, 01:26 PM
نعت شریف
تمہارے ذرے کے پرتو ستار ہائے فلک
تمہارے نعل کی ناقص مثل ضیائے فلک
اگرچہ چھالے ستاروں سے پڑگئے لاکھوں
مگر تمہاری طلب میں تھکے نہ پائے فلک
سر فلک نہ کبھی تابہ آستاں پہنچا
کہ ابتدائے بلندی تھی انتہائے فلک
یہ مٹ کہ ان کی روش پر ہوا خود ان کی روش
کہ نقش پائے زمیں پر نہ صوت پائے فلک
تمہاری یاد میں گذری تھی جاگتے شب بھر
چلی نسیم ہوئے بند دید ہائے فلک
نہ جاگ اٹھیں کہیں اہل بقیع کچی نیند
چلا یہ نرم نہ نکلی صدائے پائے فلک
یہ ان کے جلوہ نے کیں گرمیاں شب اسریٰ
کہ جب سے چرخ میں ہیں نقرہ و طلائے فلک
مرے غنی نے جواہر سے بھر دیا دامن
گیا جو کاسہٴ مہ لے کر شب گدائے فلک
رہا جو قانع یک نان سوختہ دن بھر
ملی حضور سے کان گہر جزائے فلک
تجمل شب اسریٰ ابھی سمٹ نہ چکا
کہ جب سے ویسی ہی کوتل ہیں سبز ہائے فلک
خطاب حق بھی ہے درباب خلق من اجلک
اگر ادھر سے دم حمد ہے صدائے فلک
یہ اہل بیت کی چکی سے چال سیکھی ہے
رواں ہے بے مدد دست آسیائے فلک
رضایہ نعت نبی نے بلندیاں بخشیں
لقب زمین فلک کا ہوا سمائے فلک