PDA

View Full Version : کیا ٹھیک ہو رخ نبوی پر مثال گل



Attari1980
07-29-2009, 01:26 PM
نعت شریف
کیا ٹھیک ہو رخ نبوی پر مثال گل
پامال جلوہٴ کف پا ہے جمال گل
جنت ہے ان کے جلوہ سے جویائے رنگ و بو
اے گل ہمارے گل سے ہے گل کو سوال گل
ان کے قدم سے سلعہ ٴ غالی ہوئی جناں
واللہ میرے گل سے ہے جاہ و جلال گل
سنتا ہوں عشق شاہ میں دل ہوگا خونفشاں
یارب یہ مژدہ سچ ہو مبارک ہو فال گل
بلبل حرم کو چل غم فانی سے فائدہ
کب تک کہے گی ہائے وہ غنج دو لال گل
غمگین ہے شوق غازہٴ خاک مدینہ میں
شبنم سے دھل سکے گی نہ گرد ملال گل
بلبل یہ کیا کہا میں کہاں فصل گل کہاں
امید رکھ کہ عام ہے جودو نوال گل
بلبل گھرا ہے ابر دلا مژدہ ہوکہ اب
گرتی ہے آشیانہ پر برق جمال گل
یارب ہرا بھرا رہے داغ جگر کا باغ
ہر مہ مہ بہار ہو ہر سال سال گل
رنگ مژہ سے کرکے خجل یاد شاہ میں
کھینچا ہے ہم نے کانٹوں پہ عطر جمال گل
میں یاد شہ میں روؤں عنا دل کریں ہجوم
ہر اشک لالہ فام پہ ہو احتمال گل
ہیں عکس چہرہ سے لب گلگلوں میں سرخیاں
ڈوبا ہے بدر گل سے شفق میں ہلال گل
نعت حضور میں مترنم ہے عندلیب
شاخوں کے جھومنے سے عیاں وجد و حال گل
بلبل گل مدینہ ہمیشہ بہار ہے
دو دن کی ہے بہار فنا ہے مآل گل
شیخین ادھر نثار غنی و علی ادھر
غنچہ ہے بلبلوں کا یمین و شمال گل
چاہے خدا تو پائیں گے عشق نبی میں خلد
نکلی ہے نامہ دل پرخوں میں فال گل
کر اس کی یاد جس سے ملے چین عندلیب
دیکھا نہیں کہ خار الم ہے خیال گل
دیکھا تھا خواب خار حرم عندلیب نے
کھٹکا کیا ہے آنکھ میں شب بھر خیال گل
ان دو کا صدقہ جن کو کہا میرے پھول ہیں
کیجئے رضا کو حشر میں خنداں مثال گل