PDA

View Full Version : پوچھتے کیا ہو عرش پر یوں گئے مصطفی کے یوں



Attari1980
07-29-2009, 01:31 PM
نعت شریف
پوچھتے کیا ہو عرش پر یوں گئے مصطفی کے یوں
کیف کے پر جہاں جلیں کوئی بتائے کیا کہ یوں
قصر دنا کے راز میں عقلیں تو گم ہیں جیسی ہیں
روح قدس سے پوچھئے تم نے بھی کچھ سنا کہ یوں
میں نے کہا کہ جلوہٴ اصل میں کس طرح گمیں
صبح نے نور مہر میں مٹ کے دکھا دیا کہ یوں
ہائے رے ذوق بے خودی دل جو سبنھلنے سا لگا
چھک کے مہک میں پھول کی گرنے لگی صبا کہ یوں
دل کو دے نور و داغ عشق پھر میں فدا دو نیم کر
مانا ہے سن کے شق ماہ آنکھوں سے اب دکھا کہ یوں
دل کو ہے فکر کس طرح مردے جلاتے ہیں حضور
اے میں فدا لگا کر ایک ٹھوکر اسے بتا کہ یوں
باغ میں شکر وصل تھا ہجر میں ہائے ہائے گل
کام ہے ان کے ذکر سے خیر وہ یوں ہوا کہ یوں
جو کہے شعر و پاس شرع دونوں کا حسن کیوں کر آئے
لا اسے پیش جلوہٴ زمزمہ رضا کہ یوں