PDA

View Full Version : دل کو ان سے خدا جدا نہ کرے



Attari1980
08-01-2009, 02:11 PM
دل کو ان سے خدا جدا نہ کرے

دل کو ان سے خدا جدا نہ کرے
بے کسی لوٹ لے خدا نہ کرے
اس میں روضہ کا سجدہ ہو کہ طواف
ہوش میں جو نہ ہو وہ کیا نہ کرے
یہ وہی ہیں کہ بخش دیتے ہیں
کون ان جرموں پر سزا نہ کرے
سب طبیبوں نے دیا ہے جواب
آہ عیسیٰ اگر دوا نہ کرے
دل کہاں لے چلا حرم سے مجھے
ارے تیرا برا خدا نہ کرے
عذر امید عفو اگر نہ سنیں
رو سیاہ اور کیا بہانہ کرے
دل میں روشن ہے شمع عشق حضور
کاش جوش ہوس ہوا نہ کرے
حشر میں ہم بھی سیر دیکھیں گے
منکر آج ان سے التجا نہ کرے
ضعف مانا مگر یہ ظالم دل
ان کے رستے میں تو تھکا نہ کرے
جب تری خو ہے سب کا جی رکھنا
وہی اچھا جو دل برا نہ کرے
دل سے اک ذوق مے کا طالب ہوں
کون کہتا ہے اتقا نہ کرے
لے رضاسب چلے مدینے کو
میں نہ جاؤں ارے خدا نہ کرے