PDA

View Full Version : عرش حق مسند رفعت رسول اللہ کی صلی اللہ علیہ &#



Attari1980
08-04-2009, 01:03 PM
عرش حق مسند رفعت رسول اللہ کی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم




عرش حق مسند رفعت رسول اللہ کی http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
دیکھنی ہے حشر میں عزت رسول اللہ کی http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
قبر میں لہرائیں گے تا حشر چشمے نور کے
جلوہ فرماہوگی جب طلعت رسول اللہ کی http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
کافروں پر تیغ والا سے گری برق غضب
ابر آساچھا گئی ہیبت رسول اللہ کی http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
لا ورب العرش جس کو جو ملا ان سے ملا
بنتی ہے کونین میں نعمت رسول اللہ کی http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
وہ جہنم میں گیا جو ان سے مستغنی ہوا
ہے خلیل اللہ کو حاجت رسول اللہ کی http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
سورج الٹے پاؤں پلٹے چاند اشارے سے ہو چاک
اندھے نجدی دیکھ لے قدرت رسول اللہ کی http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
تجھ سے اور جنت سے کیا مطلب وہابی دور ہو
ہم رسول اللہ کے جنت رسول اللہ کی http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
ذکر روکے فضل کا ٹے نقص کا جویاں رہے
پھر کہے مردک کہ ہوں امت رسول اللہ کی http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
نجدی اس نے تجھ کو مہلت دی کہ اس عالم میں ہے
کافر و مرتد پہ بھی رحمت رسول اللہ کی http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
ہم بھکاری وہ کریم ان کا خدا ان سے فزوں
اور نہ کہنا نہیں عادت رسول اللہ کی http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
اہل سنت کا ہے بیڑا پار اصحاب حضور
نجم ہیں اور ناؤ ہے عترت رسول اللہ کی http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
خاک ہوکر عشق میں آرام سے سونا ملا
جان کی اکسیر ہے الفت رسول اللہ کی http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
ٹوٹ جائیں گے گنہ گاروں کے فورا قید و بند
حشر کو کھل جائیگی طاقت رسول اللہ کی http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
یارب اک ساعت میں دھل جائیں سیہ کاروں کے جرم
جوش پر آجائے اب رحمت رسول اللہ کی http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
ہے گل باغ قدس رخسار زیبائے حضور
سر وگلزار قدم قامت رسول اللہ کی http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
اے رضا خود صاحب قرآں ہے مداح حضور
تجھ سے کب ممکن ہے پھر مدحت رسول اللہ کی http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif