PDA

View Full Version : آنکھیں رو رو کے سوجانے والے جانے والے نہیں 



Attari1980
08-04-2009, 01:06 PM
آنکھیں رو رو کے سوجانے والے
جانے والے نہیں آنے والے


آنکھیں رو رو کے سوجانے والے
جانے والے نہیں آنے والے
کوئی دن میں یہ سرا او جڑ ہے
ارے او چھاؤنی چھانے والے
ذبح ہوتے ہیں وطن سے بچھڑے
دیس کیوں گاتے ہیں گانے والے
ارے بد فال بری ہوتی ہے
دیس کا جنگلا سنانے والے
سن لیں اعداء میں بگڑنے کا نہیں
وہ سلامت ہیں بنانے والے
پھر نہ کروٹ لی مدینے کی طرف
ارے چل جھوٹے بہانے والے
نفس میں خاک ہوا تو نہ مٹا
ہے مری جان کے کھانے والے
جیتے کیا دیکھ کے ہیں اے حورو
طیبہ سے خلد میں آنے والے
نیم جلوے میں دو عالم گلزار
واہ وا رنگ جمانے والے
حسن تیرا نہ سا نہ دیکھا نہ سنا
کہتے ہیں اگلے زمانے والے
وہی دھوم ان کی ہے ماشاء اللہ
مٹ گئے آپ مٹانے والے
لب سیراب کا صدقہ پانی
اے لگی دل کی بجھانے والے
ساتھ لے لو میں مجرم ہوں
راہ میں پڑتے ہیں تھانے والے
ہوگیا دھک سے کلیجہ مرا
ہائے رخصت کی سنانے والے
خلق تو کیا کہ ہیں خالق کو عزیز
کچھ عجب بھاتے ہیں بھانے والے
کشتہ ٴ دشت حرم جنت کی
کھڑکیاں اپنے سرہانے والے
کیوں رضا آج گلی سونی ہے
اٹھ مرے دھوم مچانے والے