PDA

View Full Version : آدم (علیہ الصلوٰۃ والسلام) کا مہر دس بار در&#



Attari1980
08-04-2009, 02:27 PM
الصلوٰۃ والسلام علیک یارسول اللہ
وعلٰی اٰلک واصحابک یاحبیب اللہ
فیضان درود و سلام
آدم (علیہ الصلوٰۃ والسلام) کا مہر دس بار دورد شریف



اللہ (عزوجل) نے جب حضرت آدم علٰی نبیا علیہ الصلوٰۃ والسلام کو پیدا فرمایا تو آنکھ کھولتے ہی عرش پر محمد مصطفٰے (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) کا اسم گرامی لکھا ہوا دیکھا۔ عرض کیا، یااللہ (عزوجل) تیری بارگاہ میں کوئی مجھ سے بھی زیادہ عزت والا ہے ؟ ارشاد باری تعالٰی ہوا۔ ہاں، اس نام والا پیارا حبیب صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم جو کہ تیری اولاد میں سے ہوگا۔ میرے نزدیک تجھ سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ اے پیارے آدم (علیہ السلام) ! اگر میں اپنے حبیب صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کو پیدا نہ فرماتا تو نہ آسمان پیدا کرتا نہ زمین، نہ جنت پیدا کرتا اور نہ دوزخ۔

پھر جب اللہ (عزوجل) نے حضرت آدم (علیہ الصلوٰۃ والسلام) کی مبارک پسلی سے حضرت حوا (رضی اللہ تعالٰی عنھا) کو پیدا فرمایا۔ آدم (علیہ الصلوٰۃ والسلام) نے دیکھا، چونکہ اللہ (عزوجل) نے حضرت آدم (علیہ الصلوٰۃ والسلام) کے جسم اطہر میں شہوت بھی پیدا فرما دی تھی۔ آدم (علیہ الصلوٰۃ والسلام) نے عرض کیا، یااللہ (عزوجل)! میرا اس کے ساتھ نکاح کردے۔ ارشاد باری تعالٰی ہوا، اس کا مہر ادا کرو۔ عرض کیا، مولٰی (عزوجل)! اس کا مہر کیا ہے ؟ فرمایا، جو عرش پر نام نامی لکھا ہے۔ اس نام والے میرے حبیب (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) پر دس بار دورد پاک پڑھو۔ عرض کی، یااللہ (عزوجل)! اگر دورد شریف پڑھوں تو حوا (رضی اللہ تعالٰی عنھا) کے ساتھ میرا نکاح کر دےگا ؟ فرمایا، ہاں۔ تو حضرت آدم (علیہ الصلوٰۃ والسلام) نے دورد پاک پڑھا۔ اور اللہ (عزوجل) نے ان کا حضرت حوا (رضی اللہ تعالٰی عنھا) کے ہمراہ نکاح کردیا۔ (سعاہ الدارین)

الصلوٰۃ والسلام علیک یانبی اللہ
وعلٰی اٰلک واصحابک یانور اللہ

Ya Mustafa
08-17-2009, 12:17 PM
:ja

sweet madina very lovely
09-09-2009, 11:27 AM
:bis
:saw
:ja

Administrator
09-09-2009, 03:27 PM
:ja

farukh ali
09-11-2009, 10:00 AM
nice sharing