PDA

View Full Version : مصطفی خیر الوری ہو



Attari1980
08-10-2009, 12:42 PM
مصطفی خیر الوری ہو

مصطفی خیر الوری ہو
سرور ہر دوسرا ہو
اپنے اچھوں کا تصدق
ہم بدوں کو بھی نبا ہو
کس کے پھر ہو کر رہیں ہم
گر تمہیں ہم کو نہ چاہو
بد ہنسیں تم ان کی خاطر
رات بھر رو رو کرا ہو
بد کریں ہم دم برائی
تم کہو ان کا بھلا ہو
ہم وہی نا شستہ رو ہیں
تم وہی بحر عطا ہو
ہم وہی شایاں رد ہیں
تم وہی شان سخا ہو
ہم وہی ہے شرم بد ہیں
تم وہی کان حیا ہو
ہم وہی ننگ جفا ہیں
تم وہی جان وفا ہو
ہم وہی قابل سزا کے
تم وہی رحم خدا ہو
چرخ بدلے دہر بدلے
تم بدلنے سے ورا ہو
اب ہمیں ہو سہو حاشا
ایسی بھولوں سے جدا ہو
عمر بھر تو یاد رکھا
وقت پر کیا بھولنا ہو
وقت پیدائش نہ بھولے
کیف نیسے کیوں قضا ہو
یہ بھی مولیٰ عرض کردوں
بھول اگر جاؤ تو کیا ہو
وہ ہو جو تم پر گراں ہے
وہ ہو جو ہرگز نہ چاہو
وہ ہو جس کا نام لیتے
دشمنوں کا دل برا ہو
وہ ہو جس کے رد کی خاطر
رات دن وقف دعا ہو
مرمٹیں برباد بندے
خانہ نہ آباد آگ کا ہو
شاد ہو ابلیس ملعون
غم کسے اس قہر کا ہو
تم کو ہو واللہ تم کو
جان و دل تم پر فدا ہو
تم کو غم سے حق بچائے
بے کسوں کے غم زدا ہو
حق درودیں تم پہ بھیجے
تم مدام اس کو سرا ہو
وہ عطا دے تم عطا لو
وہ وہی چاہے جو چاہو
بر تو او پاشد تو برما
تا ابد یہ سلسلہ ہو
کیوں رضا مشکل سے ڈریئے
جب نبی مشکل کشا ہو