PDA

View Full Version : دشمن ہے گلے کا ہار آقا



Attari1980
08-15-2009, 03:41 PM
دشمن ہے گلے کا ہار آقا
لٹتی ہے مری بہار آقا

تم دل کے لے قرار آقا
تم راحتِ جان زار آقا

تم عرش کے تاجدار مولٰی
تم فرش کے باوقار آقا

دامن دامن ہوائے دامن
گلشن گلش بہار آقا

بندے ہیں گنہگار بندے
آقا ہے کرم شعار آقا

اس شان کے ہم نے کیا کسی نے
دیکھے نہیں زینہار آقا

بندوں کا الم نے دل دکھایا
اور ہو گے بے قرار آقا

آرام سے سوئیں ہم کمینے
جاگا کریں باوقار آقا

ایسا تو کہیں سنا نہ دیکھا
بندوں کا اٹھایئں بار آقا

جن کی کوئی بات تک نہ پوچھے
ان پر تمھیں آے پیار آقا

پاکیزہ دلوں کی زینت ایمان
ایمان کے تم ستگار آقا

صدقہ جو بٹے کہیں سلاطیں
ہم بھی ہیں امیدوار آقا

چکرا گئی ناؤ بے کسوں کی !
آنا مرے غمگسار آقا

اللہ نے تم کو دے دیا ہے
ہر چیز کا اختیار آقا

ہے خاک پہ نقش پا تمھارا
آئینہ ہے بے غبار آقا

عالم میں ہیں سب نبی کے ساتھی
بگڑی کے تمھیں ہو یار آقا

سرکار کے تاجدار بندے
سرکار ہیں تاجدار آقا

دے بھیک اگر جمال رنگیں
جنت ہو مرا مزار آقا

آنکھوں کے کھنڈر بھی اب بسا دو
دل کا تو ہوا وقار آقا

ایماں کی تاک میں ہے دشمن
آؤ دم احتضار آقا

ہو شمع شب سیاہ بختاں
تیرا رخ نور بار آقا

تو رحمت بے حساب کو دیکھ
جرموں کا نہ لے شمار آقا

دیدار کی بھیک کب بٹے گی
منگتا ہے امید وار آقا

بندوں کی ہنسی خوشی میں گزرے
اس غم میں ہوں اشکبار آقا

آتی ہے مدد بلا سے پہلے
کرتے نہیں انتظار آقا

سایہ میں تمھارے دونوں عالم
تم سایہء کردگار آقا

جب فوج الم کرے چڑھائی
ہو اوج کرم حصار آقا

ہر ملک خدا کے سچے مالک
ہر ملک کے شہر یار آقا

مانا کہ میں ہوں ذلیل بندہ
آقا تو ہے با وقار آقا

ٹوٹے ہوئے دل کو دو سہارا
اب غم کی نہیں سہار آقا

ملتی ہے تمھیں سے داد دل کی
سنتے ہو تمھیں پکار آقا

تیری عظمت وہ ہے کہ تیرا
اللہ کرے وقار آقا

اللہ کے لاکھوں کارخانے
سب کا تمھیں اختیار آقا

کیا بات تمھارے نقش پا کی
ہے تاج سر وقار آقا

خود بھیک دو خود کہو بھلا ہو
اس دین کے میں نثار آقا

وہ شکل ہے واہ وا تمھاری
اللہ کو آئے پیار آقا

جو مجھ سے مجھے چھپائے رکھے
وہ جلوہ کر آشکار آقا

جو کہتے ہیں بے زباں تمھارے
گونگوں کی سنو پکار آقا

وہ دیکھ لے کربلا میں جس نے
دیکھے نہ ہوں جاں نثار آقا

آرام سے شش جہت میں گزرے
غم دل سے نہ ہو دو چار آقا

ہو جان حسن نثار تجھ پر
ہو جاؤں ترے نثار آقا

sweet madina very lovely
08-15-2009, 05:37 PM
:bis
:saw
:sub
:ma
:ja

Zafar Qadri
08-17-2009, 12:13 PM
:ja