PDA

View Full Version : خاک طیبہ کی اگر دل میں ہو وقعت محفوظ



Attari1980
08-18-2009, 01:37 PM
خاک طیبہ کی اگر دل میں ہو وقعت محفوظ

خاک طیبہ کی اگر دل میں ہو وقعت محفوظ
عیب کوری سے رہے چشم بصیرت محفوظ

دل میں روشن ہو اگر شمع ولائے مولٰی
دزد شیطاں سے رہے دین کی دولت محفوظ

یا خدا محو نظارہ یہاں تک آنکھیں
شکل قرآں ہو مرے دل میں وہ صورت محفوظ

سلسہ زلف مبارک سے ہے جس دل میں
ہر بلا سے رکھے اللہ کی رحمت محفوظ

تھی جو اس ذات سے تکمیل فرامیں منظور
رکھی خاتم کے لئے مہر نبوت محفوظ

اے نگہبان مرے تجھ پہ صلاۃ اور سلام
دو جہاں میں ترے بندے ہیں سلامت محفوظ

واسطہ حفظ الٰہی کا بچا رہزن سے
رہے ایمان غریباں دم رحلت محفوظ

شاہی ء کون و مکاں آپ کو دی خالق نے
کنز قدرت میں ازل سے تھی یہ دولت محفوظ

تیرے قانون میں گنجائش تبدیل نہیں
نسنح و ترمیم سے ہے تری شریعت محفوظ

جسے آزاد کرے قامت شہ کا صدقہ
رہے فتنوں سے وہ تا روز قیامت محفوظ

اس کو اعدا کی عداوت سے کیا ضرر پہنچے
جس کے دل میں ہو حسن ان کی محبت محفوظ