PDA

View Full Version : اے دین حق کے رہبر تم پر سلام ہر دم



Attari1980
08-18-2009, 01:51 PM
اے دین حق کے رہبر تم پر سلام ہر دم

اے دین حق کے رہبر تم پر سلام ہر دم
میرے شفیع محشر تم پر سلام ہر دم

اس بے کس و حزیں پر جو کچھ گزر رہی ہے
ظاہر ہے سب وہ تم پر سلام ہر دم

دنیا و آخرت میں جب میں رہوں سلامت
پیارے پڑھوں نہ کیونکر تم پر سلام ہر دم

دل تفتگان فرقت پیاسے ہیں مدتوں سے
ہم کو بھی جام کوثر تم پر سلام ہر دم

بندہ تمھارے در کا آفت میں مبتلا ہے
رحم اے حبیب داور تم پر سلام ہر دم

بے وارثوں کے وارث بے والیوں کے والی
تسکین جان مضطر تم پر سلام ہر دم

للہ اب ہمارے فریاد کو پہنچئے
بے حد ہے حال ابتر تم پر سلام ہر دم

جلاد نفس بد سے دیجئے مجھے رہائی
اب ہے گلے پہ خنجر تم پر سلام ہر دم

دریوزہ گرہوں میں بھی ادنٰی سا اس گلی کا
لطف و کرم ہو مجھ پر تم پر سلام ہر دم

کوئی نہیں ہے میرا میں کس سے داد چاہوں
سلطان بندہ پرور تم پر سلام ہر دم

غم کی گھٹائیں گھر کر آئی ہیں ہر طرف سے
اے مہر ذرہ پرور تم پر سلام ہر دم

بلوا کے اپنے در پر اب مجھ کو دیجئے عزت
پھرتا ہوں خوار در در تم پر سلام ہر دم

محتاج سے تمھارے سب کرتے ہیں کنارہ
بس اک تمھیں ہو یاور تم پر سلام ہر دم

بہر خدا بچاؤ ان خارہائے غم سے
اک دل ہے لاکھ نشتر تم پر سلام ہر دم

کوئی نہیں ہمارا ہم کس کے در پر جائیں
اے بیکسوں کے یاور تم پر سلام ہر دم

کیا خوف مجھ کو پیارے ناز جحیم سے ہو
تم ہو شفیع محشر تم پر سلام ہر دم

اپنے گدائے در کی لیجئے خبر خدارا
کیجئے کرم حسن پر تم پر سلام ہر دم

Mariya20009
08-18-2009, 05:50 PM
:bis
:saw
:ma
:ja