PDA

View Full Version : کیا کریں محفل دلدار کو کیونکر دیکھیں



Attari1980
08-20-2009, 03:58 PM
کیا کریں محفل دلدار کو کیونکر دیکھیں

کیا کریں محفل دلدار کو کیونکر دیکھیں
اپنے سرکار کے دربار کو کیونکر دیکھیں

تاب نظارہ تو ہو یار کو کیونکر دیکھیں
آنکھیں ملتی نہیں دیدار کو کیونکر آنکھیں

دل مردہ کو ترے کوچہ میں کیونکر لیجائیں
اثر جلوہء رفتار کو کیونکر دیکھیں

جن کی نظروں میں ہے صحرائے مدینہ بلبل
آنکھ اٹھا کر تیرے گلزار کو کیونکر دیکھیں

عوض عفو گنہ بکتے ہیں اک مجمہ ہے
ہائے ہم اپنے خریدار کو کیونکر دیکھیں

ہم گہنگار کہاں اور کہاں رویت عرش
سر اٹھا کر تری دیوار کو کیونکر دیکھیں

اور سرکار بنے ہیں تو انھیں کے در سے
ہم گدا اور کی سرکار کو کیونکر دیکھیں

دست صیاد سے آہو کو چھڑائیں جو کریم
دام غم میں وہ گرفتار کو کیونکر دیکھیں

تاب دیدار کا دعوٰی ہے جنہیں سامنے آئیں
دیکھتے ہیں ترے رخسار کو کیونکر دیکھیں

دیکھئے کوچہ محبوب میں کیونکر پہنچیں
دیکھئے جلوہ دیدار کو کیونکر دیکھیں

اہلکاران سقر اور ارادہ سے حسن
ناز پروردہء سرکار کو کیونکر دیکھیں