PDA

View Full Version : جائے گی ہنستی ہوئی خلد میں امت ان کی



Attari1980
08-20-2009, 04:08 PM
جائے گی ہنستی ہوئی خلد میں امت ان کی

جائے گی ہسنتی ہوئی خلد میں امت ان کی
کب گوارا ہوئی اللہ کو رقت ان کی

ابھی پھٹتے ہیں جگر ہم سے گنہگاروں کے
ٹوٹے دل کا جو سہارا نہو رحمت ان کی

دیکھ آنکھیں نہ دکھا مہر قیامت ہم کو
جن کے سایہ میں ہم ہیں دیکھی ہے صورت ان کی

حسن یوسف دم عیسٰی پہ کچھ نہیں موقوف
جس نے جو پایا ہے پایا ہے بدولت ان کی

ان کا کہنا جب بھی وہ ہم کو چاہیں
سرکشی اپنی تو یہ اور وہ چاہت ان کی

پار ہو جائے گا اک آن میں بیڑا اپنا
کام کر جائیگی قیامت میں شفاعت ان کی

حشر میں ہم سے گنہگار پریشاں خاطر
عفو رحمٰن و رحیم اور شفاعت ان کی

خاک در تیری جو چہروں پہ ملتے پھرتے ہیں
کس طرح بھائے نہ اللہ کو صورت ان کی

عاصیو کیوں غم محشر میں مرے جاتے ہو
سنتے ہیں بندہ نوازی تو ہے عادت ان کی

جلوہء شان الٰہی کی بہاریں دیکھو
قدر الحق کی ہے شرح زیارت ان کی

باغ جنت میں چلے جائیں گے بے پوچھے ہم
وقف ہے ہم سے مساکین پہ دولت ان کی

یاد کرتے ہیں عدو کو بھی دعاء ہی سے وہ
ساری دنیا سے نرالی ہے عادت ان کی

ہم ہوں اور ان کی گلی خلد میں واعظ ہی رہیں
اے حسن ان کو مبارک رہے جنت ان کی

sweet madina very lovely
08-20-2009, 05:48 PM
:bis
:saw
:sub :sub :sub

:in
:ja