PDA

View Full Version : کیا خدا دادا آپ کی مدد ہے



Attari1980
08-20-2009, 04:10 PM
کیا خدا دادا آپ کی مدد ہے

کیا خدا داد آپ کی امداد ہے
اک نظر میں شاد ہر ناشاد ہے

مصطفٰے تو برسر امداد ہے
عفو تو کہہ کیا ترا ارشاد ہے

بن پڑی ہے نفس کافر کیش کی
کھیل بگڑا لو خبر فریاد ہے

اس قدر ہم ان کو بھولے ہائے ہائے
ہر گھڑی جن کو ہماری یاد ہے

نفس امارہ کے ہاتھوں اے حضور
داد ہے بیداد ہے فریاد ہے

پھر چلی باد مخالف لو خبر
ناؤ پھر چکرا گئی فریاد ہے

کھیل بگڑا ناؤ ٹوٹی میں چلا
اے مرے والی بچا فریاد ہے

رات اندھیری میں اکیلا یہ گھٹا
اے قمر ہو جلوہء گر فریاد ہے

عہد جو ان سے کیا روز الست
کیوں دل غافل تجھے کچھ یاد ہے

میں ہوں میں ہوں اپنی امت کے لئے
کیا ہی پیارا پیارا یہ ارشاد ہے

وہ شفاعت کو چلے ہیں پیش حق
عاصیو تم کو مبارکباد ہے

کون سے دل میں نہیں یاد حبیب
قلب مومن مصطفٰے آباد ہے

جسکو اس در کی غلامی مل گئی
وہ غم کونین سے آزاد ہے

جن کے ہم بندے وہی ٹھہرے شفیع
پھر دل بیتاب ناشاد ہے

ان کے در پر گر پھر اٹھا نہ جائے
جان و دل قربان کیا افتاد ہے

یہ عبادت زاہد و بے حب دوست
مفت کی محنت ہے سب برباد ہے

ہم صغیروں سے ملیں کیونکر حسن
سخت دل اور سنگدل صیاد ہے

sweet madina very lovely
08-20-2009, 05:46 PM
:bis
:saw
:sub
:ma
وہ شفاعت کو چلے ہیں پیش حق
عاصیو تم کو مبارکباد ہے
:ja