PDA

View Full Version : آپ کے در کی عجب توقیر ہے



Attari1980
08-20-2009, 04:10 PM
آپ کے در کی عجب توقیر ہے

آپ کے در کی عجب توقیر ہے
جو یہاں کی خاک ہے اکسیر ہے

کام جو ان سے ہوا پورا ہوا
ان کی جو تدبیر ہے تقدیر ہے

جس سے باتیں کی انہیں کا ہو گیا
واہ کیا تقریر پر تاثیر ہے

جو لگائے آنکھ میں محبوب ہو
خاک طیبہ سرمہء تسخیر ہے

صدر اقدس ہے خزینہ راز کا
سینہ کی تحریر میں تحریر ہے

ذرہ ذرہ سے ہے طابع نور شاہ
آفتاب حسن عالمگیر ہے

لطف کی بارش ہے سب شاداب ہیں
ابر جود شاہ عالمگیر ہے

مجرمو ان کی قدموں پہ لوٹ جاؤ
بس رہائی کی یہی تدبیر ہے

یانبی مشکل کشائی کیجئے
بندہ در بیدل و دلگیر ہے

وہ سراپا لطف ہیں شان خدا
وہ سراپا نور کی تصویر ہے

کان ہیں کانَِ کرم جانِ کرم
آنکھ ہے یا چشمہ تنویر ہے

جانے والے چل دئیے ہم رہ گئے
اپنی اپنی اے حسن تقدیر ہے

sweet madina very lovely
08-20-2009, 05:12 PM
:bis
:saw
:sub :sub :sub
مجرمو ان کی قدموں پہ لوٹ جاؤ
بس رہائی کی یہی تدبیر ہے
یانبی مشکل کشائی کیجئے
بندہ در بیدل و دلگیر ہے

:ja

Qasim Azhar
08-20-2009, 06:50 PM
SubhanAllah Nice Sharing