PDA

View Full Version : نہ ہو مایوس میرے دکھ درد والے



Attari1980
08-27-2009, 09:34 AM
نہ ہو مایوس میرے دکھ درد والے

نہ ہو مایوس میرے دکھ درد والے
در شہ پہ آ ہر درد کی دوا لے

جو بیمار غم لے رہا ہو سنبھالے
وہ چاہے تو دم بھر میں اس کو سنبھالے

نہ کر اس طرح دل زار نالے
وہ ہیں سب کی فریاد کو سننے والے

کوئی دم میں اب ڈوبتا ہے سفینہ
خدارا خبر میری اے ناخدا لے

سفر کر خیال رخ شہ میں اے جاں
مسافر نکل جا اجالے اجالے

تہی دست و سودوائے بازار محشر
میری لاج رکھ لے مرے تاج والے

زہے شوکت آستان معلٰے
یہاں سر جھکاتے ہیں سبھی تاج والے

سوا تیرے اے ناخدائے غریباں
وہ ہے کون جو ڈوبتوں کو نکالے

یہی عرض کرتے ہیں شیران عالم
کہ تو اپنے کتوں کا کتا بنالے

جسے اپنی مشکل ہو آسان کرنی
فقیران طیبہ سے آکر دعا لے

خدا کا کرم دستگیری کو آئے
تیرا نام لے لیں اگر گرنے والے

در شہ پر اے دل مردایں ملیں گے
یہاں بیٹھ کر ہاتھ سب سے اٹھالے

گھرا ہوں میں عصیاں کی تاریکیوں میں
خبر میری اے میرے بدرالجٰی لے

فقیروں کو ملتا ہے بے مانگے سب کچھ
یہاں جانتے ہی نہیں ٹالے بالے

لگائے ہیں پیوند کپڑوں میں اپنے
اڑھائے فقیروں کو تم نے دوشالے

مٹا کفر کو دیں چمکا دے اپنے
بنیں مسجدیں ٹوٹ جائیں شوالے

جو پیش صنم سر جھکاتے تھے اپنے
بنے تیری رحمت سے اللہ والے

نگاہ چشم کرم بر حسن کن
بکویت رسیدیت آشفتہ حالے