PDA

View Full Version : نہیں وہ صدمہ یہ دل کو کس کا خیال رحمت تھپک رہ&



Attari1980
08-27-2009, 09:34 AM
نہیں وہ صدمہ یہ دل کو کس کا خیال رحمت تھپک رہا ہے

نہیں وہ صدمہ یہ دل کو کس کا خیال رحمت تھپک رہا ہے
کہ آج رک رک کے خون دل کچھ مری مژہ ٹپک رہا ہے

لیا نہ جس نے ان کا صدقہ ملا نہ ہو جس کو ان کا باڑا
نہ کوئی ایسا بشر ہے باقی نہ کوئی ایسا ملک رہا ہے

کیا حق نے کریم تم کو ادھر بھی للہ نگاہ کرلو
کہ دیر سے بینوا تمھارا تمھارے ہاتھوں کو تک رہا ہے

ہے کس کے گیسوئے مشک بو کی شمیم عنبر فشانیوں پر
کہ جائے نغمہ صفیر بلبل سے مشک اذفر ٹپک رہا ہے

یہ کس کے روئے نکو کے جلوے زمانے کو کر رہے ہیں روشن
یہ کس کے گیسوئے مشک بو سے مشام عالم مہک رہا ہے

حسن عجب کیا جو ان کے رنگ ملیح کی تہ ہے پیرہن پر
کہ رنگ پرنور مہر گردوں کئی فلک سے چمک رہا ہے

imranattari
01-17-2012, 05:08 PM
:sub

Rehan Malik
03-06-2012, 03:50 PM
سبحان الله