PDA

View Full Version : مرادیں مل رہی ہیں شاد شاد ان کا سوالی ہے



Attari1980
08-27-2009, 09:35 AM
مرادیں مل رہی ہیں شاد شاد ان کا سوالی ہے

مرادیں مل رہی ہیں شاد شاد ان کا سوالی ہے
لبوں پہ التجا ہے ہاتھ میں روضے کی جالی ہے

تری صورت تری سیرت زمانے سے نرالی ہے
تری ہر ہر ادا پیارے دلیل بے مثالی ہے

بشر ہو یا ملک جو ہے ترے در کا سوالی ہے
تری سرکار والا ہے ترا دربار عالی ہے

وہ جگ داتا ہو تم سنسار باڑے کا سوالی ہے
دیا کرنا اس منگتے نے بھی گدڑی بچھالی ہے

منور دل نہیں فیض قدوم شہ سے روضہ ہے
مشبک سینہء عاشق نہیں روضہ کی جالی ہے

تمھارا قامت یکتا ہے اکا بزم وحدت کا
تمھاری ذات بے ہمتا مثال بے مثالی ہے

فروغ اختر بدر آفتاب جلوہء عارض
ضیائے طالع بدر ان کا ابروئے ہلالی ہے

وہ ہیں اللہ والے جو تجھے والی کہیں اپنا
کہ تو اللہ والا ہے ترا اللہ والی ہے

سہارے نے ترے گیسو کے پھیرا ہے بلاؤں کو
اشارے نے ترے ابرو کے آئی موت ٹالی ہے

نگہ نے تیر زحمت کے دل امت سے کھنچے ہیں
مژہ نے پھانس حسرت کی کلیجہ سے نکالی ہے

فقیروں بے نواؤ اپنی اپنی جھولیاں بھرلو
کہ باڑا بٹ رہا ہے فیض پر سرکار عالی ہے

تجھی کو خلعت یکتائی عالم ملا حق سے
ترے ہی جسم پہ موزوں قبائے بے مثالی ہے

نکالا کب کسی کو بزم فیض عام سے تم نے
نکالی ہے تو آنے والوں کی حسرت نکالی ہے

بڑھے کیونکر نہ پھر شکل اسلام کی رونق
ہلال آسمان دیں تری تیغ ہلالی ہے

فقط اتنا سبب ہے انعقاد بزم محشر کا
کہ ان کی شان محبوبی دکھائی جانے والی ہے

خدا شاہد کہ روز محشر کا کھٹکھا نہیں رہتا
مجھے جب یاد آتا ہے کہ میرا کون والی ہے

اتر سکتی نہیں تصویر بھی حسن سراپا کی
کچھ اس درجی ترقی پر تمہاری بیمثالی ہے

نہیں محشر میں جس کو دسترس آقا کے دامن تک
بھرے بازار میں اس بینوا کا ہاتھ خالی ہے

نہ کیوں ہو اتحاد منزلت مکہ مدینہ میں
وہ بستی ہے نبی والی تو یہ اللہ والی ہے

شرف مکہ کی بستی کو ملا طیبہ کی بستی سے
نبی والی ہی کے صدقے وہ اللہ والی ہے

وہی والی وہی آقا وہی وارث وہی مولٰی
میں ان کے صدقے جاؤں اور میرا کون والی ہے

پکار اے جان عیسٰی سن لو اپنے خستہ حالوں کی
مرض نےدرد مندوں کی غضب میں جان ڈالی ہے

مرادوں سے تمہیں دمان بھرو گے نامرداوں کے
غریبوں بیکسوں کا اور پیارے کون والی ہے

ہمیشہ تم کرم کرتے ہو بگڑے حال والوں پر
بگڑ کر مری حالت نے مری بگڑی بنا لی ہے

تمھارے در تمھارے آستاں سے میں کہاں جاؤں
نہ کوئی مجھ سا بیکس ہے نہ کوئی تم سا والی ہے

حسن کا درد دکھ موقوف فرما کر بحالی دو
تمھارے ہاتھ میں دنیا کی موقوفی بحالی ہے

kashif99
08-29-2009, 08:54 PM
:ja

Owais021
10-21-2009, 01:41 PM
JazakAllah Khair Buhat khoob...

ZeshanAli
10-27-2009, 10:08 AM
JazakALLAH Kheir... Buhat Pyari Naat shareef hai.

Hammad Ansari
10-31-2009, 12:26 PM
great sharing brother :ja

riaz ul hassan1
11-01-2009, 06:57 AM
:ja

Ya Mustafa
11-10-2009, 11:29 AM
MashaAllah very nice sharing :ja

Sadia
11-17-2009, 07:57 PM
:ja

Hassan111
11-23-2009, 08:46 PM
:ma

imranattari
02-28-2011, 07:32 PM
سبحان اللہ