PDA

View Full Version : رباعیات



Attari1980
08-27-2009, 10:07 AM
رباعیات

* * *

جان گلزار مصطفائی تم ہو
مختار ہو مالک خدائی تم ہو
جلوہ سے تمہارے ہے عیاں شان خدا
آئینہ ء ذات کبریائی تم ہو

* * *

یاران نبی کا وصف کس سے ہو ادا
ایک ایک ہے ان میں ناظم نظم ہدٰی
پائے کوئی کیونکر اس رباعی کا جواب
اے اہل سخن جس کا مصنف ہو خدا

* * *

بدکار ہیں عاصی ہیں زیاں کار ہیں ہم
تعزیر کے بے شبہ سزاوار ہیں ہم
یہ سب سہی پر دل کو اس سے قوت
اللہ کریم ہے گنہگار ہیں ہم

* * *

خاطی ہوں سیاہ کار ہوں خطاکار ہوں میں
جو کچھ ہو حسن سب کا سزاوار ہوں میں
پر اس کے کرم پر ہے بھروسہ بھاری
اللہ ہے شاہد کہ گنہگار ہوں میں

* * *

اس درجہ ہے ضعف جاں گزائے اسلام
ہیں جس سے ضعیف سب قوائے اسلام
اے مرتوں کی جان کو بچانے والے
اب ہے ترے ہاتھ میں دوائے اسلام

* * *

کب تک یہ مصیبتیں اٹھائے اسلام
کب تک رہے ضعف جاں گذائے اسلام
پھر ازسر نو اس کو توانا کر دے
اے حامیء اسلام خدائے اسلام

* * *

ہے شام قریب چھپی جاتی ہے ضو
منزل ہے بعید تھک گیا رہرو
اسلام کے بٹیرے کو سہارا دینا
ٹوٹی ہوئی آس نے لگائی ہے لو

* * *

برسائے وہ آزردہ روی نے جھالے
ہر راہ میں بہہ رہے ہیں ندی نالے
اسلام کے بٹیرے کو سہارا دینا
اے ڈوبتوں کے پار لگانے والے

* * *

سن احقر افراد زمن کی فریاد
سن بندہ ء پابند محن کی فریاد
یارب تجھے واسطہ خداوندی کا
رہ جائے نہ بے اثر حسن کی فریاد

* * *

جو لوگ خدا کے ہیں عبادت کرتے
کیوں اہل خطا کی ہیں حقارت کرتے
بندے جو گنہگار ہیں وہ کس کے ہیں
کچھ دیر اسے ہوتی ہے رحمت کرتے

* * *

دنیا فانی ہے اہل دنیا فانی
شہر و بازار و کوہ و صحرا فانی
دل شاد کریں کس کے نظارہ سے حسن
آنکھیں فانی ہیں یہ تماشا فانی

* * *

اس گھر میں نہ پابند نہ آزاد ہے
غمگین رہے کوئی نہ دل شاد رہے
تعمیر مکان کس کیلئے ہو تو ہے
کوئی نہ یہاں رہے گا یہ یاد رہے

imranattari
02-28-2011, 07:43 PM
سبحان اللہ