PDA

View Full Version : دعائےمدینہ



Attari1980
11-03-2009, 06:52 PM
دعائےمدینہ

یارب محمد مری تقدیر جگا دے
صحرائے مدینہ مجھے آنکھوں سے دکھا دے

پیچھا مرا دنیا کی محبت سے چھڑا دے
یارب مجھے دیوانہ مدینہ کا بنا دے

روتا ہوا جس دم میں در یار پہ پہنچوں
اس وقت مجھے جلوہء محبوب دکھا دے

دل عشق محمد میں تڑپتا رہے ہر دم
سینے کو مدینہ میرے اللہ بنا دے

بہتی رہے ہروقت جو سرکار کے غم میں
روتی ہوئی وہ آنکھ مجھے میرے خدا دے

ایمان پہ دے موت مدینے کی گلی میں
مدفن میرا محبوب کے قدموں میں بنا دے

ہو بہر ضیاء نظر کرم سوئے گنہگار
جنت میں پڑوسی مجھے آقا کا بنا دے

دیتا ہوں تجھے واسطہ میں پیارے نبی کا
امت کو خدایا رہ سنت پہ چلا دے

عطار سے محبوب کی سنت کی لے خدمت
ڈنکا یہ تیرے دین کا دنیا میں بجا دے

اللہ ملے حج کی اسی سال سعادت
عطار کو پھر روضہ محبوب دکھا دے

Jawad2006
11-05-2009, 08:55 AM
:ja

Hassan111
11-05-2009, 09:16 AM
:sub :ma