PDA

View Full Version : عیدمیلادالنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے 



Attari1980
11-03-2009, 06:55 PM
عیدمیلادالنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے دل بڑا مسرور ہے

عیدمیلادالنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے دل بڑا مسرور ہے
عید دیوانوں کی تو بارہ ربیع النور ہے

اس طرف جو نور ہے تو اس طرف بھی نور ہے
ذرہ ذرہ سب جہاں کا نور سے معمور ہے

ہر ملک ہے شادماں خوش آج ہر اک حور ہے
ہاں مگر شیطان بمع رفقا بڑا رنجور ہے

آمد سرکار سے ظلمت ہوئی کافور ہے
کیا زمیں کیا آسمان ہر سمت چھایا ہوا نور ہے

جشن میلادالنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے کیوں نہ جھومیں آج ہم
مسکراتی ہیں بہاریں سب فضا پر نور ہے

غم کے بادل چھٹ گئے ہر غم کا مارا جھوم اٹھا
آ گیا خوشیاں لئے ماہ ربیع النور ہے

خوب دیوانو! پڑھو تم سب درود اب جھوم جھوم
آج وہ آیا جہاں میں جو سراپا نور ہے

آمنہ تجھ کو مبارک شاہ کا میلاد ہو
تیرا آنگن نور، بلکہ گھر کا گھر سب نور ہے

غمزو! تم کو مبارک! غم غلط ہو جائیں گے
آ گیا وہ جس کے صدقے ہر بلا کافور ہے

آج دیوانے مدینے کے سبھی ہیں شادماں
میٹھے آقا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ولادت سے ہر اک مسرور ہے

بخش دے مجھ کو الٰہی بہر میلادالنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
نامہء اعمال عصیاں سے میرا بھرپور ہے

گنبد خضراء کا اس کو بھی تو اب دیدار ہو
یاالٰہی جو مدینے سے ابھی تک دور ہے

آپ کی نظر کرم سے کام بنتے ہی گئے
ورنہ آقا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ گدا تو بےبس و مجبور ہے

یاالٰہی اپنے پیارے کا عطا ہو غم مجھے
صبر کی توفیق دے تو ہر الم منظور ہے

شان کیا پیارے عمامے کی بیاں ہو یانبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
تیری نعل پاک کا ہر ذرہ رشک طور ہے

ہائے صد افسوس فیشن کی نحوست چھا گئی
آہ! امت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اب سنتوں سے دور ہے

ہوں غلام مصطفٰے (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عطار کا دعوہ ہے یہ
کاش! آقا بھی یہ فرما دیں ہمیں منظور ہے

وہ پلامے اہل محشر دیکھتے ہی بول اٹھیں
آ گیا عطار دیکھو عشق میں معمور ہے

Ramzan Malik
11-05-2009, 09:08 AM
:ja