PDA

View Full Version : بلاوا دوبارہ پھر اک بار آئے



Attari1980
11-03-2009, 06:56 PM
بلاوا دوبارہ پھر اک بار آئے

بلاوا دوبارہ پھر اک بار آئے
مدینے میں سرکار عطار آئے

مرے اشک بہنے لگیں کاش اس دم
نظر جوں ہی طیبہ کا گلزار آئے

دل مضطرب کی بڑھے بیقراری
تڑپ کر گروں جوں ہی دربار آئے

نگاہوں میں جچتا نہیں ہے گلستاں
پسند دل کو صحرائے سرکار آئے

ہے اپنی جگہ حسن پھولوں کا لیکن
مدینے کا دل کو پسند خار آئے

محلات اونچے نہیں چاہتا میں
مدینے کا قسمت میں کہسار آئے

عقیدت سے سر جھک گیا اس گھڑی جب
نظر سبز گنبد کے انوار آئے

ترے سبز گنبد پہ جائے وہ قرباں
مدینے میں جو کوئی اک بار آئے

یقیناً شفاعت کا حقدار ٹھہرے
ترے در پہ جو بخت بیدار آئے

ترے ہی کرم سے ہمارا بھرم ہے
گناہوں کا سر پہ لئے بار آئے

عطا ہو سند مغفرت کی عطا ہو
ترے در پہ تیرے گنہگار آئے

ادھر بھی مسیحا http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif نگاہ شفا ہو
ترے در پہ عصیاں کے بیمار آئے

گناہوں کی کثرت سے گھبرا گئے جب
وہ محشر میں سوئے گنہگار آئے

کرو دور میری لحد سے اندھیرا
لئے جب وہ چہرہ چمکدار آئے

پئے پیر و مرشد ہمیں اپنا کہہ دو
یہی آرزو لے کے دربار آئے

فقط تجھ سے تجھ ہی مانگے گا وہ تو
تیرے در پہ جو بھی سمجھدار آئے

شفا ہر مرض کی ہے خاک مدینہ
شفا پائے در پہ جو بیمار آئے

سر حشر دامان رحمت میں لیں گے
گناہوں پہ جو بھی شرمسار آئے

ترے عشق میں ایسا ہو جاؤں بے خود
کبھی ہوش مجھ کو نہ سرکار آئے

نگاہ کرم ہو کرم جان عالم
دل غم زدہ لے کے غمخوار آئے

سدا سنتیں عام کرتا رہوں میں
اسی حال میں موت سرکار آئے

پئے شاہ کرب و بلا موت مجھ کو
مدینے کی گلیوں میں سرکار آئے

سب اسلامی بہنوں کو پردہ عطا ہو
نہ پاس ان کے ابلیس عیار آئے

سب اسلامی بھائی بھی فیشن سے بھاگیں
شہا سنتوں پہ انھیں پیار آئے

بلا لو مدینہ میں شاہ مدینہ http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif
تڑپتا ہوا پھر یہ عطار آئے

ترے غم میں بےحال ہو جائے آقا http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif
مدینے سے واپس جو عطار آئے

بشارت ملے کاش جنت کی فوراً
قیامت کے دن جوں ہی عطار آئے