PDA

View Full Version : مدنی مدینے والے



Attari1980
11-03-2009, 06:58 PM
مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


مجھے در پہ پھر بلانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif
مئے عشق بھی پلانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


مری آنکھوں میں سمانا مدنی مدینے والےhttp://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif
بنے دل تیرا ٹھکانہ مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


ترک جب کہ دید ہو گی جبھی میری عید ہو گی
مرے خواب میں تم آنا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


مجھے سب ستا رہے ہیں مرا دل دکھا رہے ہیں
تمہی حوصلہ بڑھانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


مرے سب عزیز چھوٹے سبھی یار بھی تو روٹھے
کہیں تم نہ روٹھ جانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


میں اگرچہ ہوں کمینہ ترا ہوں شہ مدینہ
مجھے سینے سے لگانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


ترے در سے شاہ بہتر ترے آستاں سے بڑھ کر
ہے بھلا کوئی ٹھکانہ مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


ترا تجھ سے ہوں سوالی شہا پھیرنا نہ خالی
مجھے اپنا تم بنانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


یہ مریض مر رہا ہے ترے ہاتھ میں شفاء ہے
اے طبیب جلد آنا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


تو ہی انبیاء کا سرور تو ہی جہاں کا یاور
تو ہی رہبر زمانہ مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


تو ہے بیکسوں کا یاور اے مرے غریب پرور
ہے سخی تیرا گھرانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


تو خدا کے بعد بہتر ہے سبھی سے میرے سرور
ترا ہاشمی گھرانہ مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif



تیری فرش پر حکومت تری عرش پر حکومت
تو شہنشہ زمانہ مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


ترا خلق سب سے اعلٰی ترا حسن سب سے پیارا
فدا تجھ پہ سب زمانہ مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


کہوں کس سے آہ جاکر سنے کون میرے دلبر
مرے درد کا فسانہ مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


بعطائے رب دائم تو ہی رزق کا ہے قاسم
ہے ترا سب آب و دانہ مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


میں غریب بےسہارا کہاں اور ہے گزارا
مجھے آپ ہی نبھانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


یہ کرم بڑا کرم ہے تیرے ہاتھ میں بھرم ہے
سر حشر بخشوانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


کبھی جو کی موٹی روٹی تو کبھی کھجور پانی
ترا ایسا سادہ کھانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


ہے چٹائی کا بچھوانا کبھی خاک ہی پہ سونا
کبھی ہاتھ کا سرہانہ مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


تیری سادگی پہ لاکھوں تیری عاجزی پہ لاکھوں
ہوں سلام عاجزانہ مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


ملے نزع میں بھی راحت رہوں قبر میں سلامت
تو عذاب سے بچانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


اے شفیع روز محشر! ہے گنہ کا بوجھ سر پہ
میں پھنسا مجھے بچانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


گھپ اندھیری قبر میں جب مجھے چھوڑ کر چلیں سب
مری قبر جگمگانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


مرے شاہ! وقت رخصت مجھے میٹھا میٹھا شربت
تیری دید کا پلانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif
غم مال سے بچانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif

Attari1980
11-03-2009, 06:58 PM
پس مرگ سبز گنبد کی حضور ٹھنڈی ٹھنڈی
مجھے چھاؤں میں سلانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


مرے والدین محشر میں گو بھول جائیں سرور
مجھے تم نہ بھول جانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


شہا تشنگی بڑی ہے یہاں دھوپ بھی کڑی ہے
شہ حوض کوثر آنا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


مجھے آفتوں نے گھیرا ہے مصیبتوں کا ڈیرہ
یانبی مدد کو آنا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


کوئی اس طرف بھی پھیرا ہو غموں کا دور اندھیرا
اے سراپا نور آنا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


کوئی پائے بخت ورگر ہے شرف شہی سے بڑھ کر
تری نعل پاک اٹھانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


مرا سینہ ہو مدینہ مرے دل کا آبگینہ
بھی مدینہ ہی بنانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


اے حبیب رب باری ہے گنہ کا بوجھ بھاری
تمہی حشر میں چھڑانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


مری عادتیں ہوں بہتر بنوں سنتوں کا پیکر
مجھے متقی بنانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


شہا ایسا جذبہ پاؤں کہ میں خوب سیکھ جاؤں
تیری سنتیں سکھانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


ترے نام پر ہو قرباں مری جان جان جاناں http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif
ہو نصیب سر کٹانا مدنی مدینے والےhttp://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


تیری سنتوں پہ چل کر مری روح جب نکل کر
چلے تم گلے لگانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


ہیں مبلغ آقا جتنے کرو دور ان سے فتنے
بری موت سے بچانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


مرے غوث کا وسیلہ رہے شاد سب قبیلہ
انھیں خلد میں بسانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


مرے جس قدر ہیں احباب انھیں کر دیں شاہ بیتاب
ملے عشق کا خزانہ مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


مری آنے والی نسلیں ترے عشق میں ہی مچلیں
انھیں نیک تم بنانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


ملے سنتوں کا جذبہ مرے بھائی چھوڑیں مولٰی
سبھی داڑھیاں منڈانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


مری جس قدر ہیں بہنیں سبھی کاش برقع پہنیں
ہو کرم شہ زمانہ مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif


وہ جہان کے خزانے دئیے ہاتھ میں خدا نے
تیرا کام ہے لٹانا مدنی مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif



ترے غم میں کاش عطار رہے ہر گھڑی گرفتار

Jawad2006
11-05-2009, 08:55 AM
:ja

Owais021
11-05-2009, 09:17 AM
:ja