PDA

View Full Version : سوز بلال بس میری جھولی میں ڈال دو



Attari1980
11-05-2009, 07:56 PM
سوز بلال بس میری جھولی میں ڈال دو

جاہ و جلال دو نہ ہی مال و منال دو
سوز بلال بس میری جھولی میں ڈال دو

دنیا کے سارے غم مرے دل سے نکال دو
غم اپنا یانبی مجھے بہر بلال دو

ہجر و فراق تو ملا دو اضطراب بھی
بےتاب قلب از پئے سوز بلال دو

بہتی رہے جو ہر گھڑی بس یاد میں شہا
وہ چشم اشکبار پئے ذوالجلال دو

سینہ مدینہ ہو مرا دل بھی مدینہ ہو
فکر مدینہ دو مجھے مدنی خیال دو

ہر آن بس تصور طیبہ میں گم رہوں
ایسا بلند شاہ مدینہ خیال دو

دو درد سنتوں کا پئے شاہ کربلا
امت کے دل سے خصلت بد کو نکال دو

ذکر و درود ہر گھڑی ساری مصیبتیں
صدقے میں میرے غوث کے سرکار ٹال دو

عطار کو بلا کے مدینے میں دو بقیع
دو پھول کے طفیل ہوں پورے سوال دو