PDA

View Full Version : مرا سینہ مدینہ ہو !



Attari1980
11-05-2009, 07:57 PM
مرا سینہ مدینہ ہو !

گھٹائیں غم کی چھائیں دل پریشاں یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
تمہیں ہو میرے درد دکھ کا درماں یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

نگاہ لطف و رحمت کا ہوں خواہاں یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
مری سب مشکلیں ہو جائیں آساں یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

بجز تو نیست مونس نیست ہمدم رحمت عالم
نظر کن جانب مد بد نصیباں یا رسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

سفینے کے پرخچے اڑ چکے ہیں زور طوفاں سے
سنبھالو میں بھی ڈوبا اے مری جاں یا رسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

نسیم طیبہ سے کہہ دو دل مضطر کو جھونکا دے
بنے شام الم صبح بہاراں یا رسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

مناظر بے وفا دنیا کے سب دور ہوں نظروں سے
تصور میں رہیں طیبہ کی گلیاں یا رسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

نہ مجھ کو آزما دنیا کا مال و زر عطا کر کے
عطا کر اپنا غم اور چشم گریاں یا رسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

ترے دیدار کا طالب لگائے آس بیٹھا ہوں
خدارا اب دکھا دے روئے تاباں یا رسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

مرا سینہ مدینہ ہو مدینہ میرا سینہ ہو
رہے سینے میں تیرا درد پنہاں یا رسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

سنہری جالیاں ہوں آپ ہوں اور مجھ سا عاصی ہو
ملے سینے سے سینہ جان جاناں یا رسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

مجھے ہریالے گنبد کے تلے قدموں میں موت آئے
سلامت لے کے جاؤں دین و ایماں یا رسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

نہیں حسن عمل کوئی مرے اعمال نامے میں
تری رحمت مری بخشش کا ساماں یا رسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

مدینے میں شہا عطار کو دو گز زمیں دے دے
وہیں ہو دفن یہ تیرا ثناء خواں یا رسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

پڑوسی خلد میں عطار کو اپنا بنا لیجئیے
جہاں ہیں اتنے احساں اور احساں یا رسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

ziaullah786
11-07-2009, 08:11 PM
:sub buhat khoob Attari Bhai thanks for sharing