PDA

View Full Version : غم فرقت رلائے کاش ہر دم یارسول اللہ (صلی الل&#



Attari1980
11-05-2009, 07:57 PM
غم فرقت رلائے کاش ہر دم یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

غم فرقت رلائے کاش ہر دم یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
رہوں ہر وقت میں بادیدہ نم یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

جگر بھی سوختہ جاں سوختہ دل چاک، سینہ چاک
ملے غم اور غم بس آپ کا غم یارسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

شہا بہتی رہے ہر وقت جو ہجر مدینہ میں
عطا کردو مجھے وہ چشم پرنم یارسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

نہ دو خوشیاں زمانے کی فقط ہے آرزو میری
رہوں افسردہ افسردہ میں ہردم یارسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

مری ہر دھڑکن دل سے مدینے کی صدا نکلے
رہے ذکر مدینہ لب پہ ہر دم یارسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

شہا! چشم کرم ہو تشگان دید پر اب تو
تمھاری دید کا شربت پئیں ہم یارسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

گناہوں کا اندھیرا چھا گیا ہے ہم کمینوں پر
خدا ہو کرم نور مجسم یارسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

جہاں جاؤں جدھر جاؤں مدینے کی فضا پاؤں
ملے لطف حضوری جان عالم یارسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

طواف کعبہ کا مجھ کو پھر شرف دے دو
پیوں مکے میں آکر آب زم زم یارسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

مدینے جب میں پہنچوں تو کلیجہ پھٹ جائے
وہاں رو رو کے اپنا توڑ دوں دم یارسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

بقیع پاک میں مجھ کو جگہ سرکار مل جائے
طفیل پیر و مرشد غوث اعظم یارسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

حسین ابن علی کے واسطے کر دو کرم جن کا
کہ ہے یوم شہادت دس محرم یارسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

وہی امت خطاؤں میں پڑی ہے رات میں جن کے
لئے رویا کئے مانند شبنم یارسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

شہا عطار کا دل ٹوٹ جائے کاش دنیا سے
رہے گم آپ کی الفت میں ہر دم یارسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)