PDA

View Full Version : عرش علے سے اعلٰی میٹھے نبی (صلی اللہ علیہ وآ&#



Attari1980
11-05-2009, 07:58 PM
عرش علے سے اعلٰی میٹھے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا روضہ

عرش علے سے اعلٰی میٹھے نبی(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا روضہ
ہے ہر مکاں سے بالا میٹھے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا روضہ

کیسا ہے پیارا پیارا یہ سبز سبز گنبد
کتنا ہے میٹھا میٹھا میٹھے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا روضہ

فردوس کی بلندی بھی چھو سکے نہ اس کو
خلد بریں سے اونچا میٹھے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا روضہ

مکے سے اس لئے بھی افضل ہوا مدینہ
حصے میں اس کے آیا میٹھے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا روضہ

کعبے کی عظمتوں کا منکر نہیں ہوں لیکن
کعبے کا بھی ہے کعبہ میٹھے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا روضہ

آنسو چھلک پڑے اور بے تاب ہو گیا دل
جس وقت میں نے دیکھا میٹھے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا روضہ

ہو گی شفاعت اس کی جس نے مدینے جا کر
خواہ اک نظر بھی دیکھا میٹھے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا روضہ

بادل گھرے ہوئے ہیں بارش برس رہی ہے
لگتا ہے کیا سہانا میٹھے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا روضہ

ہجر و فراق میں جو یارب تڑپ رہے ہیں
ان کو دکھا دے مولٰی میٹھے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا روضہ

ہژدہ ہزار کا عالم کا حسن اس پہ قربان
دونوں جہاں کا دولہا میٹھے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا روضہ

اس آنکھ پر نہ کیوں میں عطار جاؤں قرباں
جس آنکھ نے ہے دیکھا میٹھے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا روضہ

جس وقت روح تن سے عطار کی جدا ہو
ہو سامنے خدایا میٹھے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا روضہ