PDA

View Full Version : پھر مجھے آقا مدینے میں بلایا شکریہ



Attari1980
11-05-2009, 08:00 PM
پھر مجھے آقا http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif مدینے میں بلایا شکریہ

پھر مجھے آقا http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif مدینے میں بلایا شکریہ
شکریہ پھر گنبد خضراء دکھایا شکریہ

جس جگہ آٹھوں پہر انوار کی ہیں بارشیں
ایسی نورانی فضاؤں میں بلایا شکریہ

روضہء انور کے زائر کے شہا http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif تم ہو شفیع
میری بخشش کا بہانہ یوں بنایا شکریہ

پھر طواف خانہ کعبہ کا بخشا ہے شرف
خوب آقاhttp://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif آپ زمزم بھی پلایا شکریہ

مجھ سے عاصی کو شرف حج کا عطا فرما دیا
کس زباں سے ہو ادا تیرا خدایا شکریہ

یاالٰہی اپنے پیارے کی ولادت گاہ کا
میٹھے مکے میں مجھے جلوہ دکھایا شکریہ

بھیک لینے کے لئے یارب حبیب پاک کا
آستانہ ہم غریبوں کو دکھایا شکریہ

میرے میٹھے مصطفٰی http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif بس میری جنت ہے یہی
اپنی جنت یعنی طیبہ میں بلایا شکریہ

پھر مدینے کی حسین و خوبصورت وادیوں
کا حسین و دلکشا منظر دکھایا شکریہ

مسجد نبوی کے محراب اور منبر کا شہا
دلنوازو دلربا جلوہ دکھایا شکریہ

منہ لگاتا تھا کہاں دنیا میں کوئی بھی مجھے
ایسے بے کار و نکمے کو نبھایا شکریہ

آہ ! تم رویا کیے امت کے غم میں رات دن
حوصلہ ہم عاصیوں کا یوں بڑھایا شکریہ

خود رہے بھوکے شکم پر اپنے پتھر باندھے اور
پیار سے تم نے ہمیں کھانا کھلایا شکریہ

مجھ ذلیل و خوار دنیادار کی اوقات کیا
میں نثار آقا http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif مجھے پھر بھی نبھایا شکریہ

یارسول اللہ http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif ہر اک نے مجھے ٹھکرادیا
تھا مگر تونے مجھے اپنا بنایا شکریہ

اس قدر لطف و عنایت اپنے نافرمان پر
اپنے غم میں اپنی الفت میں رلایا شکریہ

سنتوں کو عام کرنے کا مجھے جذبہ دیا
اہل سنت کا مجھے خادم بنایا شکریہ

شکریہ کیونکر شہا http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif تیرے کرم کا ہو ادا
مجھ سے عاصی کو غلام اپنا بنایا شکریہ

دشمنوں کی دشمنی سے جب میں گھبرانے لگا
تم نے آقا http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif حوصلہ میرا بڑھایا شکریہ

میری عزت اہل سنت کے دلوں میں ڈال دی
اور اعداء پر مرا سکہ بٹھایا شکریہ

جب اغثنی یارسول اللہ http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif مشکل میں کہا
تم نے آفت سے مجھے فوراً بچایا شکریہ

خاتمہ بالخیر ہو میرا مدینے میں اگر
پھر تو بول اٹھے رؤاں خدایا شکریہ

دفن کرکے جب مرے احباب آقا چل دئیے
آکے جلوؤں سے لحد کو جگمگایا شکریہ

پیاس بھی بڑھنے بھی پائی تھی نہ میری حشر میں
جام کوثر تم نے خود آکر پلایا شکریہ

عیب محشر میں کُھلا ہی چاہتے تھے میں نثار
ڈھک کے پردہ اپنے دامن کا چھپایا شکریہ

سوئے دوزخ جب ملائک مجھ کو لے کر چل دئیے
میں تیرے صدقے مجھے آکر چھڑایا شکریہ

تیز جھونکوں سے میں جب باد مخالف کے گرا
اے مرے آقا http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif تمہیں نے تو اٹھایا شکریہ

شکریہ کیونکر ادا ہو آپ کا یا مصطفٰی http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif
کہ پڑوسی خلد میں اپنا بنایا شکریہ

گرچہ شیطان ہر گھڑی ایمان کی ہے گھات میں
تم نے تھاما جب کبھی میں ڈگمگایا شکریہ

دولت ایمان عطا کی اپنے دامن میں لیا
کفر سے عطار کو آقا http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif بچایا شکریہ

دے دیا عطار کو مرشد ضیاءالدین سا
اور سگ غوث و رضا اس کو بنایا شکریہ