PDA

View Full Version : شکریہ آپ کا سلطان مدینے والے (صلی اللہ تعال



Attari1980
11-05-2009, 08:01 PM
شکریہ آپ کا سلطان مدینے والے (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم)

شکریہ آپ کا سلطان مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif
مجھ سا عاصی بھی ہے مہمان مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif

مجھ کمینے کو مدینے میں بلایا تم نے
ہے یہ احسان پہ احسان مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif

زائر قبر منور کی شفاعت ہو گی
ہے یہی آپ کا فرمان مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif

میں بھی تو زائر روضہ ہوں رسول عربی http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif
مجھ کو نہ بھول جانا مری جان مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif

آپ کے در پہ عدو کو بھی اماں ملتی ہے
میں تیری شان پہ قربان مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif

اپنے قدموں سے خدارا نہ جدا کیجئے گا
ہو گناگار پہ احسان مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif

آپ بھوکے رہے اور پیٹ پہ پتھر باندھے
ہم غلاموں کو ملیں خوان مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif

حشر میں تم مرے عیبوں کو چھپائے رکھنا
ہوں گناہوں پہ پشیمان مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif

میں مدینے کی گلی کا کوئی کتا ہوتا
کاش ہوتا نہ میں انسان مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif

مجھ کو دیوانہ مدینے کا بنالو آقا http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif
بس یہی ہے میرا ارمان مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif

اک جھلک چہرہ انور کی دکھا دو اب تو
وقت رخصت ہے چلی جان مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif

اپنے عطار کو دامن میں چھپالو آقا http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif
یہ بچارا ہے پریشان مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif

کاش عطار ہو آزاد غم دنیا سے
بس تمہارا ہی رہے دھیان مدینے والے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif