PDA

View Full Version : میں جو یوں مدینے جاتا تو کچھ اور بات ہوتی



Attari1980
11-05-2009, 08:02 PM
میں جو یوں مدینے جاتا تو کچھ اور بات ہوتی

میں جو یوں مدینے جاتا تو کچھ اور بات ہوتی
کبھی لوٹ کر نہ آتا تو کچھ اور بات ہوتی

میں مدینے تو گیا تھا یہ بڑا شرف تھا لیکن
وہیں دم جو ٹوٹ جاتا تو کچھ اور بات ہوتی

غم روزگار میں تو مرے اشک بہہ رہے ہیں
ترا غم اگر رلاتا تو کچھ اور بات ہوتی

نہ فضول کاش ہنستا تیری یاد میں تڑپتا
مجھے چین ہی نہ آتا تو کچھ اور بات ہوتی

یہی آہ فکر دنیا میرا دل جلا رہی ہے
غم ہجر گر ستاتا تو کچھ اور بات ہوتی

یہاں قبر میں یقیناً تیری دید مجھ کو ہو گی
جو بقیع پاک پاتا تو کچھ اور بات ہوتی

بزبان زائرین تو میں سلام بھیجتا ہوں
کبھی خود سلام لاتا تو کچھ اور بات ہوتی

ارے زائر مدینہ تو خوشی سے ہنس رہا ہے
دل غمزدہ جو لاتا تو کچھ اور بات ہوتی

مری آنکھ جب بھی کھلتی تری رحمتوں سے آقا http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif
تجھے سامنے ہی پاتا تو کچھ اور بات ہوتی

کیوں مدینہ چھوڑ آیا تجھے کیا ہوا تھا عطار ؟
وہیں گھر اگر بساتا تو کچھ اور بات ہوتی