PDA

View Full Version : عزیزوں کی طرف سے جب میرا دل ٹوٹ جاتا ہے



Attari1980
11-05-2009, 08:03 PM
عزیزوں کی طرف سے جب میرا دل ٹوٹ جاتا ہے

عزیزوں کی طرف سے جب مرا دل ٹوٹ جاتا ہے
ترا لطف و کرم بڑھ کر مری ڈھارس بندھاتا ہے

مرا دل کانپ اٹھتا ہے کلیجہ منہ کو آتا ہے
کرم یارب ! اندھیرا قبر کا جب یاد آتا ہے

مسلسل موت نزدیک آرہی ہے ہائے بربادی
کرم مولٰی گناہوں کا مرض بڑھتا ہی جاتا ہے

الٰہی واسطہ پیارے کا میری مغفرت فرما
عذاب نار سے مجھ کو خدایا خوف آتا ہے

تری سنت پہ چلتا ہوں تو طعنے لوگ دیتے ہیں
شہنشاہ مدینہ http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif مجھ کو ہر کوئی ستاتا ہے

مبارک باد دیتے ہو مجھے تم بھائیو حج کی
مدینہ چھوڑنے کا غم مجھے کھائے جاتا ہے

مصائب میں کبھی حرف شکایت لب پہ مت لانا
مصیبت میں خدا (عزوجل) بندوں کو اپنے آزماتا ہے

نئی امید ملتی ہے دل مایوس کو پھر سے
مجھے شاہ مدینہ http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif جب مدینہ یاد آتا ہے

مجھے لگتا ہے وہ میٹھا مجھے لگتا ہے وہ پیارا
عمامہ سر پہ گیسو اور داڑھی جو سجاتا ہے

خدا ٹھنڈی کرے گا اس کی آنکھیں حشر میں عطار
یہاں جو سوز الفت میں جگر اپنا جلاتا ہے