PDA

View Full Version : غم فرقت دل عشاق کو بے حد ستاتا ہے



Attari1980
11-05-2009, 08:05 PM
غم فرقت دل عشاق کو بے حد ستاتا ہے

غم فرقت دل عشاق کو بے حد ستاتا ہے
تڑپ اٹھتے ہیں جب ان کو مدینہ یاد آتا ہے

مجھے اس کے مقدر پر بڑا ہی رشک آتا ہے
مدینے کی طرف کوئی مسافر جب بھی جاتا ہے

مجھے اس وقت دیوانے پہ بے حد پیار آتا ہے
غم ہجر مدینہ میں وہ جب آنسو بہاتا ہے

یہ بیمار مدینہ ہے طبیبو ! تم نہ سمجھو گے
تڑپتا ہے اسے جس دم مدینہ یاد آتا ہے

دکھا دو سبز گنبد کی بہاریں یارسول اللہ http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif
نہ جانے کب مدینہ کا بلاوہ مجھ کو آتا ہے

مدد سرکار فرماتے ہیں دیوانہ اگر کوئی
تڑپ کر یارسول اللہ http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif کا نعرہ لگاتا ہے

عطا کردو عطا کردو بقیع پاک میں مدفن
مجھے گور غریبان وطن سے خوف آتا ہے

نہیں ہے چاند سورج کی مدینے کو کوئی حاجت
وہاں دن رات ان کا سبز گنبد جگمگاتا ہے

نہ جنت کی طلب دل میں، نہ خواہش حور و غلماں کی
نظر میں عاشقوں کے بس مدینہ ہی سماتا ہے

سخاوت تیرے گھر کی ہے عنایت تیرے گھر کی ہے
تیرے در کا سوالی جھولیاں بھر بھر کے لاتا ہے

عبادت ہو تو ایسی ہو تلاوت ہو تو ایسی ہو
سر شبیر تو نیزے پہ بھی قرآں سناتا ہے

برستی ہے خدا کی اس پہ رحمت جھوم کر عطار
غم محبوب میں جو کوئی دو آنسو بہاتا ہے

sweet madina very lovely
11-06-2009, 12:10 AM
:bis
:saw
:ja
:ja
:ja Attari Bhai!