PDA

View Full Version : اذن مل جائے گر مدینے کا



Attari1980
11-05-2009, 08:06 PM
اذن مل جائے گر مدینے کا

اذن مل جائے گر مدینے کا
کام بن جائے گا کمینے کا

جا کے ان کو دکھاؤں گا میں تو
زخم دل اور داغ سینے کا

قلب عاشق دھڑک اٹھا اک دم
ذکر جب چھڑ گیا مدینے کا

آنکھ سے اشک ہو گئے جاری
جب چلا قافلہ مدینے کا

تجھ پہ رحمت زائر طیبہ
جا نگہباں خدا سفینے کا

سب کو آقا بلائیں گے اک دن
اذن مل جائے گا مدینے کا

ہو غم مصطفٰے http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif عطا یارب
درد بڑھتا رہے مدینے کا

نزع میں قبر میں قیامت میں
تم ہی رکھنا بھرم کمینے کا

دور رنج و الم ہوں دنیا کے
ہم جو مل جائے غم مدینے کا

لطف سے ہے ترے بھرم ورنہ
کام ہے نہ کوئی قرینے کا

ایک مدت سے دل میں ارماں ہے
جام دیدار یار پینے کا

موت گر آئے تیرے قدموں میں
لطف آ جائے پھر تو جینے کا

اپنے عطار پر کرم کر دو
سگ بنا لو اسے مدینے کا