PDA

View Full Version : میٹھا مدینہ آ گیا



Attari1980
11-05-2009, 08:08 PM
میٹھا مدینہ آ گیا

بالیقیں اس کو تو جینے کا قرینہ آ گیا
جس کے لب پر ہر گھڑی ذکر مدینہ آگیا

ساحل جدہ پہ لو اپنا سفینہ آگیا
جھوم جاؤ عاشقوں میٹھا مدینہ آگیا

خوب مچلادو جھوم لو اور خاک اٹھا کر چوم لو
لو وہ مکہ آگیا دیکھو مدینہ آ گیا

غم غلط ہو جائیں گے بس مسکرا کے دیکھ لو
غم کا مارا در پہ یا شاہ http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif مدینہ آ گیا

پاؤں میں جوتا ارے محبوب کا کوچہ ہے یہ
ہوش کر تو ہوش کر غافل مدینہ آ گیا

ہجر کے ماروں کے دل میں ہوک سی اٹھنے لگی
قافلے طیبہ چلے حج کا مہینہ آگیا

مجھ کو روتا چھوڑ کر سب قافلے والے چلے
لوٹ کر میں غمزدہ شاہ مدینہ آگیا

موج ہر بھری ہوئی ہے اب خدارا آئیے
گردش طوفان میں اپنا سفینہ آ گیا

کس قدر ہے بامقدر وہ مسلماں بھائیو
خواب میں جس کو نظر شاہ مدینہ آ گیا

اک تبسم ریز ہونٹوں کی جھلک دکھلائیے
جاں بلب کے اب تو ماتھے پر پسینہ آ گیا

ٹل گیا مجھ سے عذاب اور قبر روشن ہوگئی
قبر میں میری شہنشاہ مدینہ آ گیا

شافع محشر مری امداد کو اب آئیے
حشر میں بار گنہ لے کر کمینہ آگیا

کچھ خبر ہے میں غلام سید ابرار ہوں
دیکھتے ہی مجھ کو دوزخ کو پسینہ آگیا

کیوں کریں نہ رشک اس پر یہ جہاں کے تاجدار
ہاتھ جس کے عشق احمد http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif کا خزینہ آگیا

عرض رو رو کر کروں گا جب مدینے جاؤں گا
در پہ پھر عطار ناکارہ کمینہ آ گیا

آپ کی نظر کرم سے کہہ اٹھے عطار کاش !
دل مدینہ ہوگیا دل میں مدینہ آگیا

sweet madina very lovely
11-06-2009, 12:14 AM
:bis
:saw
:sub
:ma
:ja