Attari1980
11-05-2009, 08:08 PM
نزدیک آرہا ہے رمضان کا مہینہ
نزدیک آرہا ہے رمضان کا مہینہ
ساحل سے حاجیوں کا پھر آ لگا سفینہ
آقا نہ ٹوٹ جائے یہ دل کا آبگینہ
اب کی برس بھی مولٰی رہ جاؤں میں کہیں نا!
دل رو رہا ہے جن کا آنسو چھلک رہے ہیں
ان عاشقوں کا صدقہ بلوائیے مدینہ
ہجر و فراق میں دل بیتاب ہو رہے ہیں
عشاق رو رہے ہیں لو چل دیا سفینہ
بیتاب ہو رہا ہے طیبہ کی حاضری کو
عاشق تڑپ رہا ہے اور پھٹ رہا ہے سینہ
روضے کو دیکھنے کو آنکھیں ترس رہی ہیں
اے والیء مدینہ http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif اب تو بلائیے نا
نظر کرم خدارا میرے سیاہ دل پر
بن جائے گا یہ دم بھر میں بے بہا نگینہ
رنگینی جہاں سے دل ٹوٹ جائے میرا
یارب مجھے بنادے تو عاشق مدینہ
آنسو نہ تھم رہے ہوں دل خوں اگل رہا ہو
جس وقت تیرے در پر آؤں شہ مدینہ http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif
بس آرزو یہی ہے قدموں میں جان نکلے
پیارے نبی ہمارا مدفن بنے مدینہ
اے بیکسوں کے ہمدم دنیا کے دور ہوں غم
بس جائے دل میں کعبہ سینہ بنے مدینہ
تبلیغ سنتوں کی کرتا رہوں ہمیشہ
مرنا بھی سنتوں میں ہو سنتوں میں جینا
عطار کی حضوری کی آرزو ہو پوری
ہو جائے دور دوری اے والیء مدینہ http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif
ان کے دیار میں تو کیسے چلے پھرے گا ؟
عطار تیری جرات تو جائے گا مدینہ !
نزدیک آرہا ہے رمضان کا مہینہ
ساحل سے حاجیوں کا پھر آ لگا سفینہ
آقا نہ ٹوٹ جائے یہ دل کا آبگینہ
اب کی برس بھی مولٰی رہ جاؤں میں کہیں نا!
دل رو رہا ہے جن کا آنسو چھلک رہے ہیں
ان عاشقوں کا صدقہ بلوائیے مدینہ
ہجر و فراق میں دل بیتاب ہو رہے ہیں
عشاق رو رہے ہیں لو چل دیا سفینہ
بیتاب ہو رہا ہے طیبہ کی حاضری کو
عاشق تڑپ رہا ہے اور پھٹ رہا ہے سینہ
روضے کو دیکھنے کو آنکھیں ترس رہی ہیں
اے والیء مدینہ http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif اب تو بلائیے نا
نظر کرم خدارا میرے سیاہ دل پر
بن جائے گا یہ دم بھر میں بے بہا نگینہ
رنگینی جہاں سے دل ٹوٹ جائے میرا
یارب مجھے بنادے تو عاشق مدینہ
آنسو نہ تھم رہے ہوں دل خوں اگل رہا ہو
جس وقت تیرے در پر آؤں شہ مدینہ http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif
بس آرزو یہی ہے قدموں میں جان نکلے
پیارے نبی ہمارا مدفن بنے مدینہ
اے بیکسوں کے ہمدم دنیا کے دور ہوں غم
بس جائے دل میں کعبہ سینہ بنے مدینہ
تبلیغ سنتوں کی کرتا رہوں ہمیشہ
مرنا بھی سنتوں میں ہو سنتوں میں جینا
عطار کی حضوری کی آرزو ہو پوری
ہو جائے دور دوری اے والیء مدینہ http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif
ان کے دیار میں تو کیسے چلے پھرے گا ؟
عطار تیری جرات تو جائے گا مدینہ !