PDA

View Full Version : اب بلا لیجئے نا مدینہ



Attari1980
11-05-2009, 08:09 PM
اب بلا لیجئے نا مدینہ

اب بلا لیجئے نا مدینہ آ رہا ہے یہ حج کا مہینہ
دل مرا ٹوٹ جائے کہیں نا المدد تاجدار مدینہ http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif

آنسوؤں کی لڑی بن رہی ہو اور آہوں سے پھٹتا ہو سینہ
ورد لب ہو مدینہ مدینہ جب چلے سوئے طیبہ سفینہ

مجھ کو آقا مدینہ بلالو حسرتیں دل کی ساری نکالو
غوث اعظم کا صدقہ نبھالو اب تو کہہ دو مجھے چل مدینہ

جب مدینہ میں ہو اپنی آمد جب میں دیکھوں تیرا سبز گنبد
ہچکیاں باندھ کر روؤں بے حد کاش آ جائے ایسا قرینہ

کاش اس شان سے حاضری ہو مجھ پہ دیوانگی چھا گئی ہو
ہر رکاوٹ وہاں ہٹ گئی ہو بس نظر میں ہو شاہ مدینہ

آفتیں سب کی سب دور ہوں گی ظلمتیں غم کی کافور ہونگی
میری آنکھیں بھی پرنور ہونگی اک جھلک میرے ماہ مدینہ

دل سے الفت جہاں کی نکالو اس تباہی سے مولٰی بچالو
مجھ کو دیوانہ اپنا بنالو میرا سینہ بنادو مدینہ

مجھ پہ آقا http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif نگاہ کرم ہو دور دنیا کا ہر رنج و غم ہو
اور عطا اپنا غم چشم نم ہو دیجئے مجھ کو پرسوز سینہ

میں مبلغ بنوں سنتوں کا خوب چرچا کروں سنتوں کا
یاخدا درس دوں سنتوں کا ہو کرم بہر خاک مدینہ

آنسوؤں کی جھڑی لگ گئی ہے یاد آقا کی تڑپا رہی ہے
اس پہ دیوانگی چھا گئی ہے یاد آیا ہے اس کو مدینہ

بعد مردن یہ احسان کرنا منہ پہ خاک مدینہ چھڑکنا
اور میرے کفن پر لگانا گر میسر ہو ان کا پسینہ

ہے تمنائے عطار یارب ان کے جلوؤں میں یوں موت آئے
جب تڑپ کر گرے میرا لاشہ تھام لیں بڑھ کے شاہ مدینہ

sweet madina very lovely
11-06-2009, 12:05 AM
:bis
:saw
:ja