PDA

View Full Version : خوشا جھومتا جا رہا ہے سفینہ



Attari1980
11-05-2009, 08:10 PM
خوشا جھومتا جا رہا ہے سفینہ

خوشا جھومتا جا رہا ہے سفینہ
پہنچ جائیں گے انشاءاللہ مدینہ

اب آیا کہ اب آیا جدہ کا ساحل
اب آئے گا مکہ چلیں گے مدینہ

میں مکے میں جاکر کروں گا طواف
اور نصیب آب زمزم مجھے ہو گا پینا

خدایا مدینہ نظر آئے جوں ہی
تڑپ کر گروں دے دے ایسا قرینہ

نہ کیوں میری قسمت پر رشک آئے مجھ کو
کہاں وہ مدینہ کہاں میں کمینہ

رہے ورد لب کاش ہر دم الٰہی
مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ

نظر نور کی نور رب العلٰی ہو
مرے دل کا چمکادو میلا نگینہ

مدینے کے والی کرم ایسا کر دو
مجھے نفس و شیطان دبائیں کھی نا

بچا لیجئے مجھ کو فیشن سے آقا http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif
عطا کیجئے سنتوں کا خزینہ

پلادو مجھے ساقیا جام ایسا
رہوں مست و بیخود میں روز شبینہ

ترے عشق میں کاش روتا رہوں
رہے تیری الفت سے معمور سینہ

تو لکھ دے الٰہی مقدر میں میرے
مدینے میں مرنا مدینے میں جینا

نہیں چاہئیے مجھ کو خوشبوئے جنت
مجھے کاش مل جائے ان کا پسینہ

مریض محبت کا دم ہے لبوں پر
سرہانے اب آ جاؤ شاہ مدینہ

بقیع مبارک میں دو گز زمیں دو
خدارا کرم تاجدار مدینہ http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif

کہاں کوئی روتا ہے جنت کی خاطر
رُلاتی ہے عاشق کو یاد مدینہ

نگاہوں میں ہر دم مدینہ بسا ہو
مرا ہو یہی حال روز شبینہ

تڑپتے ہیں روتے ہیں دیوانے تیرے
جہاں میں جب آتا ہے حج کا مہینہ

ترستے ہیں جو دید طیبہ کی خاطر
دکھا دیجئے نا انہیں بھی مدینہ

پلادو ہمیں جام دیدار ساقی
کرم تشنہ کاموں پہ شاہ مدینہ http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif

باذن الٰہی تیری سب خدائی
ہے میخانہ تیرا ترا جام و مینہ

تمہیں اے مبلغ یہ میری دعاء ہے
کئے جاؤ طے تم ترقی کا زینہ

تڑپ اٹھے آقا http://www.irshad-ul-islam.com/images/smilies/pbuh.gif کے دیوانے عطار
مدینے کی جانب چلا جب سفینہ

sweet madina very lovely
11-06-2009, 12:03 AM
:bis
:saw
:ja