Attari1980
12-21-2009, 10:12 AM
اللہ اللہ تیرا دربار رسول عربی http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
اللہ اللہ تیرا دربار رسول عربی
تیرا دربار کرم بار رسول عربی
بے کسوں کے ہو مددگار رسول عربی
غمزدوں کے تمہیں غمخوار رسول عربی
کل خدائی کے ہو مختار رسول عربی
تم رسولوں کے بھی سردار رسول عربی
اک نظر یا شہ ابرار رسول عربی
بس تیرا ہی رہوں بیمار رسول عربی
پھر دکھا دو مجھے اک بار رسول عربی
کاش طیبہ کا وہ گلزار رسول عربی
سامنے ہوں تیرے مینار رسول عربی
گنبد سبز کے انوار رسول عربی
تیرا صحرا تیرا کہسار رسول عربی
اور ہو یہ تیرا عطار رسول عربی
تیری دیوار کو چوموں تیرا دروازہ بھی
دھول بھی پھول بھی اور خار رسول عربی
جوں ہی روتا ہوا پہنچوں میں تیرے روضے پر
کاش اسی آن ہو دیدار رسول عربی
کوئی خالی نہ گیا آپ کے در سے آ کر
ہے سخی آپ کا دربار رسول عربی
کوئی دولت کوئی ثروت کوئی شہرت چاہے
میں فقط تیرا طلبگار رسول عربی
آتش عشق سے جل اٹھیں مرے قلب و جگر
بس تڑپتا رہوں سرکار رسول عربی
ہر گھڑی آپ کا غم کاش رلاتا ہی رہے
خون روتا رہوں سرکار رسول عربی
ہو مدینہ ہی مدینہ مرے لب پر ہر دم
ہر گھڑی ہو یہی تکرار رسول عربی
مجھ کو دیوانہ بنا بہر بلال حبشی
میرے دلبر میرے دلدار رسول عربی
تیرے دربار گہربار کے سب سائل ہیں
وہ غنی ہوں کہ ہوں نادار رسول عربی
تیرے دیوانے تڑپتے ہیں مدینہ کے لئے
ان کو روضے پہ بلالو مرے سردار رسول عربی
دور سنت سے ہوئی جاتی ہے تیری امت
آہ فیشن کی ہے یلغار رسول عربی
سنتوں کا ہو عطا درد مسلمانوں کو
دور فیشن کی ہو بھرمار رسول عربی
میرا سینہ سنت کا مدینہ بن جائے
سنتوں کا کروں پرچار رسول عربی
جام دیدار پلادو مرے آقا اب تو
آنکھ ہے کب سے طلبگار رسول عربی
چار جانب سے بلاؤں نے کیا ہے حملہ
حلق ہے در پہ آواز رسول عربی
میری سب مشکلیں آساں ہوں بہر مرشد
میرے سرور مرے سردار رسول عربی
واسطہ غوث و رضا کا سر بالیں آ جا
جاں بلب ہے تیرا بیمار رسول عربی
مسکراتے ہوئے عشاق چلے دنیا سے
قبر میں ہوگا جو دیدار رسول عربی
حب دنیا میں گرفتار ہے نفس ظالم
المدد یا شہہ ابرار رسول عربی
دل پہ شیطان نے آقا ہے جمایا قبضہ
ہوں گناہوں میں گرفتار رسول عربی
آہ بڑھتا ہی چلا جاتا ہے مرض عصیاں
دو شفاء سید ابرار رسول عربی
گو گنہگار، سیاہکار و خطاکار ہوں میں
پر ہوں کس کا ؟ تیرا سرکار رسول عربی
میری ہر خصلت بد دور ہو جان عالم
نیک بن جاؤں میں سرکار رسول عربی
گرمی محشر سے بے تاب ہوں شاہ کوثر
ہو نظر سوئے گنہگار رسول عربی
اب تو سرکار ہو عطار پہ نظر رحمت
کہہ دو اپنا سگ دربار رسول عربی
اللہ اللہ تیرا دربار رسول عربی
تیرا دربار کرم بار رسول عربی
بے کسوں کے ہو مددگار رسول عربی
غمزدوں کے تمہیں غمخوار رسول عربی
کل خدائی کے ہو مختار رسول عربی
تم رسولوں کے بھی سردار رسول عربی
اک نظر یا شہ ابرار رسول عربی
بس تیرا ہی رہوں بیمار رسول عربی
پھر دکھا دو مجھے اک بار رسول عربی
کاش طیبہ کا وہ گلزار رسول عربی
سامنے ہوں تیرے مینار رسول عربی
گنبد سبز کے انوار رسول عربی
تیرا صحرا تیرا کہسار رسول عربی
اور ہو یہ تیرا عطار رسول عربی
تیری دیوار کو چوموں تیرا دروازہ بھی
دھول بھی پھول بھی اور خار رسول عربی
جوں ہی روتا ہوا پہنچوں میں تیرے روضے پر
کاش اسی آن ہو دیدار رسول عربی
کوئی خالی نہ گیا آپ کے در سے آ کر
ہے سخی آپ کا دربار رسول عربی
کوئی دولت کوئی ثروت کوئی شہرت چاہے
میں فقط تیرا طلبگار رسول عربی
آتش عشق سے جل اٹھیں مرے قلب و جگر
بس تڑپتا رہوں سرکار رسول عربی
ہر گھڑی آپ کا غم کاش رلاتا ہی رہے
خون روتا رہوں سرکار رسول عربی
ہو مدینہ ہی مدینہ مرے لب پر ہر دم
ہر گھڑی ہو یہی تکرار رسول عربی
مجھ کو دیوانہ بنا بہر بلال حبشی
میرے دلبر میرے دلدار رسول عربی
تیرے دربار گہربار کے سب سائل ہیں
وہ غنی ہوں کہ ہوں نادار رسول عربی
تیرے دیوانے تڑپتے ہیں مدینہ کے لئے
ان کو روضے پہ بلالو مرے سردار رسول عربی
دور سنت سے ہوئی جاتی ہے تیری امت
آہ فیشن کی ہے یلغار رسول عربی
سنتوں کا ہو عطا درد مسلمانوں کو
دور فیشن کی ہو بھرمار رسول عربی
میرا سینہ سنت کا مدینہ بن جائے
سنتوں کا کروں پرچار رسول عربی
جام دیدار پلادو مرے آقا اب تو
آنکھ ہے کب سے طلبگار رسول عربی
چار جانب سے بلاؤں نے کیا ہے حملہ
حلق ہے در پہ آواز رسول عربی
میری سب مشکلیں آساں ہوں بہر مرشد
میرے سرور مرے سردار رسول عربی
واسطہ غوث و رضا کا سر بالیں آ جا
جاں بلب ہے تیرا بیمار رسول عربی
مسکراتے ہوئے عشاق چلے دنیا سے
قبر میں ہوگا جو دیدار رسول عربی
حب دنیا میں گرفتار ہے نفس ظالم
المدد یا شہہ ابرار رسول عربی
دل پہ شیطان نے آقا ہے جمایا قبضہ
ہوں گناہوں میں گرفتار رسول عربی
آہ بڑھتا ہی چلا جاتا ہے مرض عصیاں
دو شفاء سید ابرار رسول عربی
گو گنہگار، سیاہکار و خطاکار ہوں میں
پر ہوں کس کا ؟ تیرا سرکار رسول عربی
میری ہر خصلت بد دور ہو جان عالم
نیک بن جاؤں میں سرکار رسول عربی
گرمی محشر سے بے تاب ہوں شاہ کوثر
ہو نظر سوئے گنہگار رسول عربی
اب تو سرکار ہو عطار پہ نظر رحمت
کہہ دو اپنا سگ دربار رسول عربی