PDA

View Full Version : مجھے اس کی قسمت پہ رشک آ رہا ہے



Attari1980
12-21-2009, 10:17 AM
مجھے اس کی قسمت پہ رشک آ رہا ہے

مجھے اس کی قسمت پہ رشک آ رہا ہے
مدینے کا جس کو بلاوا ملا ہے

یہ ہچکیاں باندھ کر رو رہا ہے
غم ہجر نے اس کو تڑپا دیا ہے

طبیبو ! تمہارا یہاں کام کیا ہے
کہ یہ تو مریض حبیب خدا http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif ہے

ترے عاشقوں کو قرار آئے کیونکر !
مدینے سے دوری بڑی جانگزا ہے

بلالو ! اسی سال آقا http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif بلا لو !
شہا http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif ! حج کا موسم قریب آ رہا ہے

ترے در کے ہوتے کہاں جائیں آقا
کہ تو ہی غریباں کا اک آسرا ہے

مری سب تمنائیں بر آئیں مولی
مرے دل کا سب حال تم پر کھلا ہے

سفینہ کبھی کا مرا ڈوب جاتا
تری رحمتوں نے سہارا دیا ہے

نگاہ کرم حال ختسہ جگر پر
تسلسل گنہ کا بڑھا جا رہا ہے

شفا دو گناہوں کے امراض سے اب
کہ بیمار عصیاں مرا جا رہا ہے

غم دو جہاں سے چھڑا کے خدایا
غم مصطفٰی http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif دے یہی التجا ہے

مدینہ ہو سینہ تو سینہ مدینہ
مری زندگی کا یہی مدعا ہے

رہے ورد لب بس مدینہ مدینہ
یہی آرزو یارسول http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif خدا ہے

مبلغ بنوں کاش میں سنتوں کا
سدا دیں کی خدمت کروں یہ دعا ہے

حبیب خدا http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif آ کے چمکائیے اب
اندھیرا مری قبر میں چھا رہا ہے

پئے پیر و مرشد بقیع پاک
عطا ہو یہ ٹوٹے دلوں کی صدا ہے

شہا http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif مسکراتے ہوئے آ بھی جاؤ
کہ دل شور محشر سے گھبرا رہا ہے

شہا http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif اپنی جنت میں قدموں میں رکھنا
یہی عجزانہ میری التجا ہے

نہ تم اپنے دربار سے دور کرنا
کہ عطار کو سب نے ٹھکرا دیا ہے