PDA

View Full Version : مجھ کو درپیش ہے پھر مبارک سف



Attari1980
12-21-2009, 10:37 AM
مجھ کو درپیش ہے پھر مبارک سفر

مجھ کو درپیش ہے پھر مبارک سفر
قافلہ پھر مدینے کا تیار ہے
نیکیوں کا نہیں کوئی توشہ فقط
میری جھولی میں اشکوں کا اک ہار ہے

کوئی سجدوں کی سوغات ہے نہ کوئی
زہد و تقوٰی مرے پاس سرکار ہے
چل پڑا ہوں مدینے کی جانب مگر
ہائے سر پر گناہوں کا انبار ہے

جرم عصیاں پہ اپنے لجاتا ہوا
اور اشک ندامت بہاتا ہوا
تیری رحمت پہ نظریں جماتا ہوا
در پہ حاضر یہ تیرا گنہگار ہے

تیرا ثانی کہاں شاہ کون و مکاں http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
مجھ سا عاصی بھی امت میں ہوگا کہاں
تیرے عفو و کرم کا شہہ دو جہاں
کیا کوئی مجھ سے بڑھ کر بھی حقدار ہے ؟

یانبی http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif تجھ پہ لاکھوں درود و سلام
مجھ کو ہے ناز کہ میں ہوں تیرا غلام
اپنی رحمت سے تو شاہ خیرالانام http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
مجھ سے عاصی کا بھی ناز بردار ہے

مجرموں کو شہا http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif بخشواتا ہے تو
ساری امت کی بگڑی بناتا ہے تو
غم کے ماروں کو سینے لگاتا ہے تو
غمزدوں بے کسوں کا تو غمخوار ہے

سرور انبیاء http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif رحمت دوسرا
تو ہی مشکل کشا تو ہی حاجت روا
جب بھی سر پر مرے کوئی ٹوٹی بلا
اذن سب سے تو میرا مددگار ہے

ہے زیر جسم مبارک کبھی بوریا
ہاتھ تکیہ ہے بستر کبھی خاک کا
جان و دل سادگی پہ ہوں اس کی فدا
جو کہ سارے رسولوں کا سردار http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif ہے

دو تڑپنے کا آقا http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif قرینہ مجھے
دے دو خستہ جگر چاک سینہ مجھے
چشم تر دے دو شاہ مدینہ http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif مجھے
تیرے غم کا یہ بندہ طلب گار ہے

ٹھوکریں در بدر کب تلک اب کھاؤں میں
پھر مدینے مقدر سے جب آؤں میں
کاش قدموں میں سرکار http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif مر جاؤں میں
یانبی http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif یہ تمنائے عطار ہے

سنتیں مصطفٰے http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif کی تو اپنائے جا
دین کو خوب محنت سے پھیلائے جا
یہ وصیت تو عطار پہنچائے جا
اس کو جو ان کے غم کا طلبگار ہے