PDA

View Full Version : جو بھی سرکار کا عاشق زار ہے



Attari1980
12-21-2009, 10:40 AM
جو بھی سرکار http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif کا عاشق زار ہے

جو بھی سرکار http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif کا عاشق زار ہے
اس کی ٹھوکر پہ دولت کا انبار ہے
سلطنت سے اسے کیا سروکار ہے
واسطے اقتدار اس کے بیکار ہے

جو کہ دیوانہ شاہ http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif ابرار ہے
جس کا دل ان کی الفت سے سرشار ہے
ان کی سنت کا جو آئینہ دار ہے
بس وہی تو جہاں میں سمجھدار ہے

آتش شوق میں کاش ! جلتا رہوں
اور خیال مدینہ میں کھویا رہوں
بس مدینہ مدینہ ہی کرتا رہوں
یہ دعا میری اب رب غفار (عزوجل) ہے

دور ہو جائیں رنج و الم
مجھ کو مل جائے میٹھے مدینے کا غم
ہو کرم ہو کرم یا خدا (عزوجل) ہو کرم !
واسطہ اس کا جو شاہ ابرار http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif ہے

آہ ! عصیاں کے طوفاں میں جاں چمن
کام کرتی نہیں اب تو عقل و خرد
المدد اے مرے رہنما المدد
پاؤں زخمی ہیں اور راہ پرخار ہے

مجھ کو سوز بلال اور سوز رضا
دے دو سوز اویس مدنی ضیاء
واسطہ تجھ کو آقا اسی غوث کا
شاہ بغداد جو تیرا دلدار ہے

بھر کے جاتے ہیں منگتے جہاں جھولیاں
بھول جاتے ہیں غم غم کے مارے جہاں
جس جگہ دشمنوں نے بھی پائی اماں
میرے میٹھے نبی کا وہ دربار ہے

وہ حبیب خدا سرور انس و جاں
جس کے تصرف ہیں دونوں جہاں
اس پر قربان دل اس پہ قربان جان
جو خدا کی خدائی کا مختار ہے

ٹوٹے گو سر پہ کوہ بلا صبر کر
اے مبلغ نہ تو ڈگمگا صبر کر
لب پہ حرف شکایت نہ لا صبر کر
کہ یہی سنت شاہ ابرار http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif ہے

اے مقدر کی روٹھی ہواؤ سنو !
حال دل پر نہ یوں مسکراؤ سنو !
آندھیو گردشو تم بھی آؤ سنو !
مصطفٰی http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif میرا حامی و غمخوار ہے

یاحبیب خدا http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif مجھ پہ چشم عطا
کیجئے بہر غوث و رضا و ضیاء
لیکر امید عفو و کرم سردار
در پہ حاضر تمہارا گنہگار ہے

مال و دولت نہ دے کوئی ثروت نہ دے
چاہے عزت نہ دے کوئی شہرت نہ دے
بلکہ دنیا کی کوئی مسرت نہ دے
تجھ سے عطار تیرا طلب گار ہے