Attari1980
12-21-2009, 10:40 AM
ذرے ذرے پہ چھایا ہوا نور ہے
ذرے ذرے پہ چھایا ہوا نور ہے میرے میٹھے مدینے کی کیا بات ہے
نور سے سب فضا اس کے معمور ہے میرے میٹھے مدینے کی کیا بات ہے
نور پھولوں میں ہے نور کلیوں میں ہے نور بازار میں نور گلیوں میں ہے
دشت و کہسار پر نور ہی نور ہے میرے میٹھے مدینے کی کیا بات ہے
ہر طرف رحمتوں کی ہے چھائی گھٹا، مہکی مہکی ہے کیا خوب مدنی فضا
ذرے ذرے پہ قربان یہاں طور ہے میرے میٹھے مدینے کی کیا بات ہے
کیا بیاں دشت طیبہ کی ہوں خوبیاں، پھول تو پھول کانٹے بھی دلکش یہاں
پتے پتے پہ چھایا ہوا نور ہے میرے میٹھے مدینے کی کیا بات ہے
کیف و مستی میں ڈوبی ہوئے رات دن بھینی خوشبو سے مہکے ہوئے رات دن
جس کو دیکھو یہاں آ کے مسرور ہے میرے میٹھے مدینے کی کیا بات ہے
باغ طیبہ میں رہتی ہے ہر دم بہار آ کے دیکھو یہاں کا سماں خوشگوار
سب فضا اس کی خوشبو سے بھرپور ہے میرے میٹھے مدینے کی کیا بات ہے
غمزدہ جو بھی دربار میں آ گیا شاہ http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif کی وہ نگاہ کرم پا گیا
سارا رنج و الم اس کا کافور ہے میرے میٹھے مدینے کی کیا بات ہے
یہ مدینہ ہی کو تو فضیلت ملی کہ اسی میں بنا ہے مزار نبی http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
گنبد سبز ہر آنکھ کا نور ہے میرے میٹھے مدینے کی کیا بات ہے
سبز گنبد کے جلوؤں پہ قربان جاؤں بلکہ قربان ہے حسن کون و مکاں
ہر منارے پہ چھایا ہوا نور ہے میرے میٹھے مدینے کی کیا بات ہے
خاک طیبہ میں رکھی ہے رب نے شفاء ساری بیماریوں کی ہے اس میں دوا
اس کی برکت سے ہر اک مرض دور ہے میرے میٹھے مدینے کی کیا بات ہے
آس مجھ کو تمہارے کرم کی شہا ! بھیک دے دو مجھے اپنے غم کی شہا !
کہہ دو آقا http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif تیری عرض منظور ہے میرے میٹھے مدینے کی کیا بات ہے
پھر مدینہ کا رنگین گلزار ہے اور مقدر سے عطار بدکار ہے
اس کا نامہ گناہوں سے بھرپور ہے میرے میٹھے مدینے کی کیا بات ہے