PDA

View Full Version : واہ کیا بات ہے مدینے کی



Attari1980
12-21-2009, 10:41 AM
واہ کیا بات ہے مدینے کی

شاہ تم نے مدینہ اپنایا واہ ! کیا بات ہے مدینے کی
اپنا روضہ اسی میں بنوایا واہ ! کیا بات ہے مدینے کی

مجرموں کو بھی طیبہ بلوایا واہ ! کیا بات ہے مدینے کی
راستہ مغفرت کا دکھلایا واہ ! کیا بات ہے مدینے کی

ہر طرف رحمتوں کا ہے سایہ واہ ! کیا بات ہے مدینے کی
خوب رتبہ عظیم ہے پایا واہ ! کیا بات ہے مدینے کی

کوئی دیوانہ جب مدینے میں آیا دل اس کا جھوما سینے میں
لب پہ بے ساختہ ہے یہ آیا واہ ! کیا بات ہے مدینے کی

اللہ اللہ گنبد خضرا اور محراب و منبر آقا http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
حسن میں چاند ان سے شرمایا واہ ! کیا بات ہے مدینے کی

خوب دنیا کے ہیں حسیں باغات اور پھولوں کے حسن کی کیا بات
دل کو پر دشت طیبہ ہی بھایا واہ ! کیا بات ہے مدینے کی

باغ طیبہ کا حسن کیا کہنا جامہ نور جیسے ہو پہنا
حسن سارا یہیں سمٹ آیا واہ ! کیا بات ہے مدینے کی

خوب صورت وہاں کے سب کہسار اور ہیں دھول کے حسین انبار
وادیوں پر بھی نور کا سایہ واہ ! کیا بات ہے مدینے کی

حسن پیرس پہ مرنے والے کیا ! دشت طیبہ کا حسن بھی دیکھا ؟
بول اٹھے گا مدینے گر آیا واہ ! کیا بات ہے مدینے کی

جس نے حسن عقیدت اپنائی اس نے امراض سے شفا پائی
جا کے جو خاک طیبہ مل آیا واہ ! کیا بات ہے مدینے کی

جو سوالی مدینے آیا ہے جھولیاں بھر کے اپنی لایا ہے
کوئی خالی نہ لوٹ کر آیا واہ ! کیا بات ہے مدینے کی

میرے آقا مدینے جب آئے بچیوں نے ترانے ہیں گائے
کھل اٹھا جو کہ دل تھا مرجھایا واہ ! کیا بات ہے مدینے کی

کون طالب نہیں ہے جنت کا پر رلاتا نہیں ہے شوق اس کا
یاد طیبہ نے سب کو تڑپایا واہ ! کیا بات ہے مدینے کی

دل نے کیا خوب کیف پایا ہے روح کو بھی سرور آیا ہے
لب پہ نام مدینہ جب آیا واہ ! کیا بات ہے مدینے کی

شوق مدینہ میں دل سلگتا ہے ہم کو اچھا مدینہ لگتا ہے
یاد طیبہ ہمارا سرمایا واہ ! کیا بات ہے مدینے کی

زائر روضہ کو شفاعت کی یانبی آپ نے بشارت دی
با مقدر ہے در پہ جو آیا واہ ! کیا بات ہے مدینے کی

تخت شاہی نہ دے مجھے آقا http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif اپنے کوچے میں موت دے آقا
لے کے یہ عرض در پہ میں آیا واہ ! کیا بات ہے مدینے کی

خود کو جو عشق میں رلاتا ہے اس کو بے حد سرور آتا ہے
اس کے اشک آخرت کا سرمایہ واہ ! کیا بات ہے مدینے کی

ہر طرف بھینی بھینی ہے خوشبو سوز ہی سوز ہر طرف ہر سو
فرش تا عرش نور ہے چھایا واہ ! کیا بات ہے مدینے کی

بس مدینہ مدینہ ورد لب کاش ہر دم رہے مرے یارب
دل کو نام مدینہ ہے بھایا واہ ! کیا بات ہے مدینے کی

اپنے عطار کو شہ http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif عالم دے دو بہر بلال اپنا غم
کوئی دنیا کا دو نہ سرمایہ واہ ! کیا بات ہے مدینے کی