PDA

View Full Version : ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا مدینے کی



Attari1980
12-21-2009, 10:41 AM
ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا مدینے کی

ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا مدینے کی
مہکی مہکی فضا مدینے کی

آرزو ہے خدا مدینے کی
مجھ کو گلیاں دکھا مدینے کی

دن ہے کیسا منور و روشن
رات رونق فزا مدینے کی

چھاؤں تو ہر جگہ کی ٹھنڈی ہے
دھوپ بھی دلربا مدینے کی

کیف آور ہے موسم سرما
گرمیاں دل کشا مدینے کی

پھول تو پھول خار بھی دل کش
پتیاں دلربا مدینے کی

ہے چمن تو حسین کانٹوں کی
جھاڑیاں خوشنما مدینے کی

ہے پہاڑوں پہ نور کی چادر
وادیاں دل کشا مدینے کی

سبز گنبد کا حسن کیا کہنا
جالیاں دلربا مدینے کی

کیف و مستی بھرا سماں ہے وہاں
کیف آور فضا مدینے کی

ہر گھڑی رحمتیں برستی ہیں
ہے ہوا خوشنما مدینے کی

ظلمت شب ڈرائے گی کیونکر
ہر طرف ہے ضیاء مدینے کی

غمزدہ آنکھ کھول کر دیکھو
چھا گئی ہے گھٹا مدینے کی

کیوں ہو مایوس اے مریضو ! تم
لے لو خاک شفا مدینے کی

کوئی ناکام لوٹتا ہی نہیں
راہ لے تو گدا مدینے کی

میرے مرجھائے دل کو جھونکا دے
آ کے باد صبا مدینے کی

کوئی پیرس کے خواب دیکھا کرے
یہاں تو رٹ ہے سدا مدینے کی

میری قسمت میں کاتب تقدیر !
لکھ دے لکھ دے قضا مدینے کی

حج کے دن پھر قریب آنے لگے
دے دو رخصت شہا http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif مدینے کی

بھائیو ! طالب بقیع ہوں میں
مجھ کو دے دو دعا مدینے کی

سلطنت کی ہوس نہیں آقا http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
ہو گدائی عطا مدینے کی

کاش ! ہر آن یاد تڑپائے !
ہر نفس ہو صدا مدینے کی

رات دن یہ تمہارے دیوانے
مانگتے ہیں دعا مدینے کی

رو رہے ہیں غریب کہ ان کو
یاد آئی شہا http://faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif ! مدینے کی

اپنے جوتے اتار لینا تم
جب گلی دیکھنا مدینے کی

چوم کے پھول دھوم کو بھی تم
جھوم کے چومنا مدینے کی

خاک در کا لگا کے سرمہ تم
راحتیں لوٹنا مدینے کی

ایک مدت ہوئی جدائی کو
ہو اجازت عطا مدینے کی

خوب جھومیں گے لوٹ جائیں گے
دیکھتے ہی فضا مدینے کی

مجھ کو قدموں میں موت دے کے پھر
دے دو تھوڑی سی جا مدینے کی

جا کے عطار پھر مدینے میں
رحمتیں لوٹنا مدینے کی

آہ ! عطار بن گیا انساں
خاک کیوں نہ بنا مدینے کی