PDA

View Full Version : حسین ایک نور ہے



Attari1980
01-25-2010, 09:48 AM
حسین ایک نور ہے شعور ہی شعور ہے
فراستوں کی کان ہےسیاستوں سے دور ہے

حسین ایک نور ہے

حسین جانِ مصطفی حسین شانِ مصطفی
حسین غیرتِ علی حسین آن مصطفی
حسین خود کلیم ہے حسین آپ طور ہے

حسین ایک نور ہے

حسین حق و اگہی حسین نور و روشنی
حسین کے لہو سے ہے صداقتوں کی زندگی
اُسی کے دم سے سر نگوں یزید کا غرور ہے

حسین ایک نور ہے

حسین حق کا ترجمان حسین دین کا پاسبان
نشانِ فتح و آبروحسین کی ہے داستان
شرافتوں کے نام پر حسین کا ظہور ہے

حسین ایک نور ہے

حسین وہ کتاب ہے جو روشنی کا باب ہے
حسین کامران ہے حسین کامیاب ہے
حسین کی مخالفت شرارت و فتور ہے

حسین ایک نور ہے

حسین باکمال ہے حسین بے مثال ہے
حیات ہو یا موت ہو حسین لازوال ہے
حسین کے حضور میں حضور ہی حضور ہے

حسین ایک نور ہے

فقیر ہو یا بادشاہ مجھے غرض کسی سے کیا
ہے صائمِ غریب تو گدائے آل مصطفی
تیرے کلام میں جبھی عجیب سا سرور ہے

حسین ایک نور ہے