PDA

View Full Version : حسنِ یوسف اور ہے طہٰ کا جلوہ اور ہے



Attari1980
02-01-2010, 02:53 PM
حسنِ یوسف اور ہے طہٰ کا جلوہ اور ہے
ماہ کنعاں اور ہے مہر مدینہ اور ہے

آسمانوں پر گئے ادریس و عیسیٰ شک نہیں
دم میں سرِ لامکاں معراج ِ اسریٰ اور ہے

ہے خلیل اللہ حبیب اللہ میں فرقِ عظیم
شانِ خلت اور ہے تاجِ فترضیٰ اور ہے

انفلاق بحر برہان عظیم الشان تھا
انشقاقِ بدر کا لیکن نتیجہ اور ہے

مفت بھی لیتے نہیں عاشق حیاتِ خضر کو
خالی جینا اور ہے مر مر کے جینا اور ہے

جنتی پھولوں کو خوشبو تو مسلم ہے مگر
نگہتِ گل اور ہے ان کاپسینہ اور ہے

اعظمی تھی نوح کی کشتی میں عالم کی حیات
اہل بیت پاک کا لیکن سفینہ اور ہے

noman52
02-01-2010, 08:42 PM
:ja