PDA

View Full Version : مرحبا یا مصطفی (نعتیہ کلام عیدمیلاالنبی ﷺ



Attari1980
02-11-2010, 10:50 AM
اسلام وعلیکم و رحمة اللہ و برکاتہ

تمام عاشقان بنی و غلامان مصطفی ﷺ کو میری جانب سے ربیع النور شریف مبارک ہو
ماہ ربیع النور شریف تو کیا آتا ہے ہر طرف موسم بہار کا سماں ہو جاتا ہے ۔ میٹھے میٹھے مکی مدنی مصطفی ﷺ کے دیوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ ہر سچا مسلمان گویا دل کی زبان سے بول اٹھتا ہے

نصیب چمکے ہیں فرشیوں کے کہ عرش کے چاند آرہے ہیں
جھلک سے جن کی فلک ہے روشن وہ شمسی تشریف لارہے ہیں
نثار تیری چہل پہل پہ ہزاروں عیدیں ربیع الاول
سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں

انشاءاللہ عزوجل اس تھڑید میں ہم عید میلادالنبی کے حوالے سے نعتیں شئیر کریں گے۔
آپ سب کے تعاون کا انتظار رہے گا۔

Attari1980
02-11-2010, 10:53 AM
بارھویں کا چاند آیا !!

بچہ بچہ مسکرایا بارھویں کا چاند آیا
خوشیوں کا طوفان لایا بارھویں کا چاند آیا !!

شادمانی کے ترانے گونجتے ہیں دہر میں
وجد میں ہر شخص آیا بارھویں کا چاند آیا !!

روشنی ہی روشنی ہے چاندنی ہی چاندنی
ذرہ ذرہ جگمگایا بارھویں کا چاند آیا !!

ہو گئے ہیں بند سارے ظلمتوں کے باب آج
دہر میں وہ نور آیا بارھویں کا چاند آیا !!

کھل اٹھیں کلیاں محبت کی گلوں پر ہے نکھار
باغ الفت لہلہایا بارھویں کا چاند آیا !!

ساز جاں پر بج رہا ہے ایک نغمہ بار بار
آمنہ کا لعل آیا بارھویں کا چاند آیا !!

شکر کرتے ہی رہو رب کا اجاگر صبح و شام
رب کا کیسا فضل پایا بارھویں کا چاند آیا !!

Attari1980
02-11-2010, 10:54 AM
شاہ کونین جلوہ نما ہوگیا

شاہ کونین جلوہ نما ہوگیا
رنگ عالم کا بالکل نیا ہوگیا

منتخب آپکی ذات والا ہوئی
نام پاک آپکا مصطفٰی ہوگیا

مل گیا تجھ سے اللہ کا راستہ
حق سے ملنے کا تو واسطہ ہوگیا

آپ وہ نور ہیں کہ قرآن میں
وصف رخ آپکا والضحٰے ہوگیا

ایسا اعزاز کس کو خدا نے دیا
جیسا بالا تیرا مرتبہ ہوگیا

ایسی نافذ تمہاری حکومت ہوئی
تم نے جس وقت جو کچھ کہا ہوگیا

مہ پارہ ہوا سورج الٹا پھرا !
جب اشارہ تمہارا ذرا ہوگیا

کن کی کنجی نہ کیونکر ہو تیری زباں
حکم رحمٰن تیرا کہا ہو گیا

جس نے نظارہء سبز گنبد کیا
اُس کا پورا ہر اک مدعا ہوگیا

ہم بھی طیبہ کو اڑ جائیں گے ایک دن
ناز تجھ کو کیوں بادِ صبا ہوگیا

تیرے ہی نور سے دونوں عالم بنے
تو ہی تو ابتداء انتہا ہوگیا

اُس نے واللہ اللہ کو پالیا!
جو کوئی تجھ پہ دل سے فدا ہو گیا

نام تیرا دم نزع جس نے لیا!
اُس کا ایمان پر خاتمہ ہوگیا

علمِ غیب نبی کا جو منکر ہوا
قہر قہار میں مبتلا ہوگیا

دیکھ آئینہ نجدی کہ توہین سے
تیرا چہرہ تو الٹا توا ہو گیا!

ناز کر اے جمیل اپنی قسمت پہ تو
خاکِ نعلین احمد رضا ہوگیا!

Attari1980
02-11-2010, 10:55 AM
خوشی سب ہی مناتے ہیں میرے سرکار آتے ہیں

خوشی سب ہی مناتے ہیں میرے سرکار آتے ہیں
دیوانے جھوم جاتے ہیں میرے سکار آتے ہیں

ولادت کی گھڑی آئی بہار اب جھوم کر چھائی !
وہ دیکھو آگئے آقا دیوانے دھوم مچاتے ہیں

خوشی ہے آمنہ کے گھر وہ آئے نور کے پیکر !
جو پیدا ہو کے سجدے میں سر انور کو جھکاتے ہیں

فرشتوں کی یہ سنت ہے کہ آقا کی محبت ہے
مینارو اور مکانوں پر جو جھنڈے ہم لہراتے ہیں

دہن بھی نور نور ہے، بدن بھی نور نور ہے !
نظر بھی نور نور ہے وہ نور حق کہلاتے ہیں

چراغاں کیا کریں گے تارے آ کے ان کی محفل میں
یہ تارے روشنی جن سے پاتے ہیں وہ آتے ہیں

Attari1980
02-11-2010, 11:00 AM
نہ کیوں آج جھومیں کہ سرکار آئے

نہ کیوں آج جھومیں کہ سرکار آئے
خدا کی خدائی کہ مختار آئے

نہ کیوں بارہویں پہ ہمیں پیار آئے
کہ آئے اسی روز سرکار آئے

وہ آئے دو عالم کے مختار آئے
لو آج آئے امت کے غمخوار آئے

مسرت سے ہم کیوں نہ دھومیں مچائیں
ہمارے شہنشاہ و سردار آئے

مسلمانو! صبح بہاراں مبارک
وہ برساتے انوار سرکار آئے

مبارک تجھے آمنہ ہو مبارک
ترے گھر شہنشاہ ابرار آئے

مبارک حلیمہ تجھے بھی مبارک
ترے گھر میں نبیوں کے سردار آئے

مبارک تمھیں غم کے مارو مبارک
مداوائے غم بن کے غمخوار آئے

سوال اپنی امت کی بخشش کا کرتے
وہ ہم عاصیوں کے طرف دار آئے

یتیموں کے والی غریبوں کے حامی
وہ آفت زدوں کے مددگار آئے

مصیبت کے ماروں کی ڈھارس بندھانے
شکستہ دلوں کے وہ دلدار آئے

سیاہی ہمارے گناہوں کی دھونے
بہاتے ہوئے اشک سرکار آئے

جہاں میں وہ سکہ بٹھانے کو دیں کا
مٹانے وہ باطل کے آثار آئے

نہ کیوں آج جشن ولادت منائیں
نظر رب کی رحمت کے آثار آئے

عدد ہم کو بارہ کا کیوں ہو نہ پیار
کہ بارہ تھی تاریخ جب یار آئے

گھٹا چھا گئی ہر طرف رحمتوں کی
وہ لہراتے گیسوئے خمدار آئے

چلو اے گداؤ، چلو بینواؤ
لٹاتے وہ نعمت کے انبار آئے

درودوں کے گجرے لئے اب بڑھو تم
وہ آئے رسولوں کے سالار آئے

نہیں جن کی پیاری زباں پر نہیں
وہ مکے میں سخیوں کے سردار آئے

ولادت کا صدقہ جیوں میں جہاں تک
نہ نزدیک دنیا شہر یار آئے

ولادت کا صدقہ ہمیں اپنا غم دو
شہا چشم نم کے طلب گار آئے

ولادت کا صدقہ ہو اخلاق اچھا
کبھی نہ ہنسی ہم کو بےکار آئے

ولادت کا صدقہ گناہوں سے نفرت
ہو اچھائیوں سے مجھے پیار آئے

ولادت کا صدقہ بقیع مبارک
میں دوگز زمیں کے طلب گار آئے

ولادت کا صدقہ ہوں پابند سنت
ہمیں عار فیشن سے سرکار آئے (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

ولادت کا صدقہ بیاں میں اثر دو
ہو اصلاح اس کی جو بدکار آئے

ولادت کا صدقہ مدینے میں آقا
مجھے موت اے میرے سرکار آئے

ولادت کا صدقہ نقاب اب اٹھا دو
لئے ہم سب امید دیدار آئے

ولادت کا صدقہ شہا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) زندگی بھر
مدینے میں ہر سال عطار آئے

ولادت کا صدقہ پڑوسی بنانا
شہا خلد میں جب عطار آئے

Attari1980
02-11-2010, 11:02 AM
نور العلٰی نور یارسول اللہ

نور العلٰی نور یارسول اللہ
صلی اللہ علیک یارسول اللہ

وہ آئے زمین پر تو جگ مسکرایا زمیں مسکرائی فلک مسکرایا
انہی سے یہ گلشن لہلہایا زمیں مسکرائی فلک مسکرایا
حضور آپ آئے تو دل جگمگائے نور العلٰی نور یارسول اللہ

انہی کی جھلک سے انہی کی لہک سے
انہی کی چمک سے انہی کی دمک سے
زمیں جگمگائی فلک جگمگایا زمیں مسکرائی فلک مسکرایا
حضور آپ آئے تو دل جگمگائے نور العلٰی نور یارسول اللہ

حضور آپ آئے تو جاں جگمگائی قرار آگیا بے قراری کو میری
لبوں پر تبسم شہہ سب کے آیا حضور آپ آئے تو دل جگمگائے
نور العلٰی نور یارسول اللہ نور العلٰی نور یاحبیب اللہ

بہاروں نے خوشیوں کے نغمے سنائے جہاں میں ہوئی جب نبی کی ولادت
تو بادل خوشی کا ہر اک دل پہ چھایا زمیں مسکرائی فلک مسکرایا
حضور آپ آئے تو دل جگمگائے نور العلٰی نور یارسول اللہ

درودوں سلاموں کے نغمے اجاگر ہوں لب پر تمہارے صدا یاد رکھنا
مُرادوں کا گوہر درودوں سے پایا زمیں مسکرائی فلک مسکرایا
حضور آپ آئے تو دل جگمگائے نور العلٰی نور یارسول الل

Attari1980
02-11-2010, 11:04 AM
بن کے خیرالورٰی آ گئے مصطفٰی

بن کے خیرالورٰی آ گئے مصطفٰی ہم گنہگاروں کی بہتری کیلئے
اک طرف بخششیں اک طرف جنتیں کیسے انعام ہیں امتی کیلئے

چاند دو ہو گیا جونہی انگلی اٹھی سوئے سورج نے بھی آنکھ تھی کھول دی
کھوٹی قسمت میری وہ جو کر دیں کھری کیا یہ مشکل ہے میرے نبی کیلئے

چار سو رحمتوں کی ہوائیں چلیں ہو گئی جس سے ساری فضا دل نشیں
مسکراؤ سبھی آگئے ہیں نبی غم کے مارو تمہاری خوشی کیلئے

ہلکے ہلکے جو دل میں سرور آئے ہیں بزم میں میرے آقا ضرور آئے ہیں
ہاتھ پھیلاؤ کشکول لے کر سبھی بٹ رہے ہیں کرم ہر کسی کے لئے

داتا ہجویری لاثانی مہر علی خواجہ ہندلونی میرے غوث جلی
کیسے کیسے دئیے میرے سرکار نے یہ نگینے ہمیں روشنی کے لئے

چین سے زندگانی گزر جائے گی بے کسی خود ہی موت اپنی مر جائے گی
اے شفیع امم اپنا دے دیں جو غم ہے یہ کافی مری زندگی کے لئے

جن کے لب پر رہا امتی امتی یاد ان کی نہ بھولو نیازی کبھی
وہ کہیں امتی تو بھی کہہ یانبی میں ہوں حاضر تری چاکری کے لئے

Attari1980
02-11-2010, 11:06 AM
ہر سماں ہے نور کا

آگیا دیکھو مہینہ ہے ربیع النور کا
ہر طرف آئی بہاریں ہر سماں ہے نور کا

اے ربیع النور تیرے آتے ہی تو ہر طرف
سارے عالم میں ہوا ہر سو اجالا نور کا

جس گھڑی کونین میں آقا ہوئے جلوہ فگن
وقت کیسا تھا سہانا ہی سہانا نور کا

نور آیا ہے سمٹ سب آمنہ بی بی کے گھر
آمنہ بی بی کا گھر سب ہو گیا ہے نور کا

اے حلیمہ سعدیہ کتنی بھلی تقدیر ہے
تیری گودی میں دو عالم کا ہے دولہا نور کا

آسمانوں میں بھی تو عیدِ نبی کی دھوم ہے
خوش وہاں ہر حور ہے اور ہر فرشتہ نور کا

خوب جھومو خوب ہی خوشیاں مناؤ عاشقو
آ گیا محبوب وہ جو ہے سراپا نور کا

غمزدو اور بے کسو آفت زدو اور بے بسو
آ گیا ہے سب کا حامی سب کا آقا نور کا

اے ربیع النور تجھ پہ جان و دل میرے نثار
کیونکہ تجھ میں آ گیا رب کا دلارا نور کا

یانبی! عیدی میں اپنا غم ہمیں کردو عطا
واسطہ دیتے ہیں ہم تم کو تمہارے نور کا

آپ کے آنے سے عالم میں ہوئی ہے روشنی
ظلمتیں کافور ہیں اور بول بالا نور کا

نعت کی محفل سجائیں خوب لنگر بانٹئیے
اور چراغاں کیجئے پھر پائیں حصہ نور کا

کتنے ہی بدبدخت جوکہ آج بھی محروم ہیں
منکروں کے ہی سوا ہر اک پہ سایا نور کا

چاند سورج تو چمکتے ہیں تمہارے نور سے
چاند سورج کو ملا صدقہ تمہارے نور کا

یہ دعاء تجھ سے ہے عاصی کی خدائے مصطفٰی
کر ہماری مغفرت صدقہ نبی کے نور ک

Attari1980
02-11-2010, 11:09 AM
نہ کیوں آرائشیں کرتا خدا دنیا کے ساماں میں



نہ کیوں آرائشیں کرتا خدا دنیا کے ساماں میں
تمھیں دولھا بنا کر بھیجنا تھا بزم امکاں میں

یہ رنگینی یہ شادابی کہاں گلزار رضواں میں
ہزاروں جنتیں آکر بسی ہیں کوئے جاناں میں

خزاں کا کس طرح ہو دخل جنت کے گلستاں میں
بہاریں بس چکی ہیں جلوہء رنگین جاناں میں

تم آئے روشنی پھیلی ہوا دن کھل گئی آنکھیں
اندھیرا سا اندھیرا چھا رہا تھا بزم امکاں میں

تھکا ماندہ وہ ہے جو پاؤں اپنے توڑ کر بیٹھا
وہی پہنچا ہوا ٹھہرا جو پہنچا کوئے جاناں میں

تمھارا کلمہ پڑھتا اٹھے تم پر صدقے ہونے کو
جو پائے پاک سے ٹھوکر لگا دو جسم بیجاں میں

عجب انداز سے محبوب حق نے جلوہ فرمایا
سرور آنکھوں میں آیا جان دل میں نور ایماں میں

فدائے خار ہائے دشت طیبہ پھول جنت کے
یہ وہ کانٹے ہیں جن کو خود جگہ دیں گل رگ جاں میں

ہر ایک کی آرزو ہے پہلے مجھ کو ذبح فرمائیں
تماشا کر رہے ہیں مرنے والے عید قرباں میں

ظہور پاک سے پہلے بھی صدقے تھے نبی تم پر
تمھارے نام ہی کی روشنی تھی بزم امکاں میں

کلیم آسا نہ کیونکر غش ہو ان کے دیکھنے والے
نظر آتے ہیں جلوے طور کے رخسار تاباں میں

ہوا بدلی گھرے بادل کھلے گل بلبلیں چہکیں
تم آئے یا بہار جانفزا آئی گلستاں میں

کسی کی زندگی اپنی نہ ہوتی اس قدر میٹھی
مگر دھوون تمھارے پاؤں کا ہے شیرہء جاں میں

اسے قسمت نے اس کے جیتے جی جنت میں پہنچایا
جو دم لینے کو بیٹھا سایہء دیوار جاناں میں

کیا پروانوں کو بلبل نرالی شمع لائے تم
گرے پڑتے تھے جو آتش پہ وہ پہنچے گلستاں میں

نسیم طیبہ سے بھی شمع گل ہو جائے لیکن یوں
کل گلشن پھولیں جنت لہلہا اٹھے چراغاں میں

اگر دود چراغ بزم شہ چھو جائے کاجل سے
شب قدر تجلی کا ہو سرمہ چشمہء خوباں میں

کرم فرمائے گر باغ مدینہ کی ہوا کچھ بھی
گل جنت نکل آئیں ابھی سرو چراغاں میں

چمن کیونکر نہ مہکیں بلبلیں کیونکر نہ عاشق ہوں
تمھارا جلوہء رنگیں بھرا پھولوں نے داماں میں

اگر دود چراغ بزم والا مَس کرے کچھ بھی
شمیم مشک بس جائے گل شمع شبستاں میں

یہاں کے سنگریزوں سے حسن کیا لعل کو نسبت
یہ ان کی راہ گزر میں ہیں وہ پتھر ہے بدخشاں میں

Attari1980
02-11-2010, 11:13 AM
میں جشن آمد سرکار یوں مناؤں گا

میں جشن آمد سرکار یوں مناؤں گا
کہ جھوم جھوم کے نعت نبی سناؤں گا
جھوم جھوم کے سارے بولو مرحبا
جھوم جھوم کے سارے بولو مرحبا

ولادت شہہ دیں کا مہینہ آیا ہے
گلی مکان دوکان آج سب سجاؤں گا
کہ جھوم جھوم کے نعت نبی سناؤں گا
جھوم جھوم کے سارے بولو مرحبا

خدا کے فضل سے پھر بارہویں کی رات آئی
دل حزیں میں خوشی کے دئیے جلاؤں گا
کہ جھوم جھوم کے نعت نبی سناؤں گا
جھوم جھوم کے سارے بولو مرحبا

جلوس جشن ولادت میں احترام کے ساتھ
قدم قدم پہ درودوں کے گل کھلاؤں گا
کہ جھوم جھوم کے نعت نبی سناؤں گا
جھوم جھوم کے سارے بولو مرحبا

اٹھا کے ہاتھ میں پرچم نبی کی عظمت کا
میں مرحبا کی صدائیں لگائے جاؤں گا
کہ جھوم جھوم کے نعت نبی سناؤں گا
جھوم جھوم کے سارے بولو مرحبا

عروج مجھ کو ملا نعت مصطفٰی کے طفیل
کرم سے اُن کے بلندی پہ اور جاؤں گا
کہ جھوم جھوم کے نعت نبی سناؤں گا
جھوم جھوم کے سارے بولو مرحبا

ہے سر پہ تاج میرے نسبتِ رضا کا عبید
رضا کے نام کا صدقہ ہمیشہ کھاؤں گا
کہ جھوم جھوم کے نعت نبی سناؤں گا
جھوم جھوم کے سارے بولو مرحبا

Attari1980
02-11-2010, 11:16 AM
میلاد ہے!!

دونوں عالم کا نغمہ ہے صلی علٰی!
دونوں عالم کی رحمت کا میلاد ہے!!
روشنی میں زمین و زماں ڈھل گئے!
آفتابِ رسالت کا میلاد ہے!!

باغ ہستی بنایا سنوارا گیا!
حسن عالم کو پیہم نکھارا گیا!!
نور خالق زمیں پر اتارا گیا!
اعتبار حقیقت کا میلاد ہے!!

حکم خالق نے تھا قدسیوں کو دیا!
جاکے دیکھو تو رخ میرے محبوب کا!!
اُس کو دیکھو مجھے ہے اگر دیکھنا!
میرے صورت کی صورت کا میلاد ہے!!

آگیا جس سے عالم کی تشکیل ہے!
آج تخلیق کا یوم تکمیل ہے!!
وجد میں زمیں، رقص میں آسماں!
مظہر حسن قدرت کا میلاد ہے!!

سب سے اعلٰی ترین سب سے بڑھ کر حسیں!
مثل جس کی خدا نے بنائی نہیں!!
آمنہ کو بنایا تھا جس کا امیں!
اُس خدا کی امانت کا میلاد ہے!!

جس نے انوار صائم جہاں کو دئیے!
جس کے آنسو بہے عاصیوں کیلئے!!
دشمنوں پر بھی احسان جس نے کئے!
اُس سراپا محبت کا میلاد ہے !!

Hammad Ansari
02-15-2010, 08:49 PM
:ja :ma

Attari1980
02-16-2010, 10:33 AM
صلی علٰی پڑھو

صل علٰی صل علٰی صل علٰی پڑھو
صل علٰی صل علٰی صل علٰی پڑھو

خوشیاں مناؤ بھائیو سرکار آگئے
سرکار آگئے شہہ ابرار آگئے
صل علٰی صل علٰی صل علٰی پڑھو

سب جھوم جھوم کر کہو سرکار آگئے
دونوں جہاں کے مالک و مختار آگئے
صل علٰی صل علٰی صل علٰی پڑھو

وہ مسکراتے خلق کے سردار آگئے
چمکاتے اپنا چہرہ چمکدار آگئے
صل علٰی صل علٰی صل علٰی پڑھو

ہے چارجانب آج جشن آمد رسول
دنیا میں آج نبیوں کے سالار آگئے
صل علٰی صل علٰی صل علٰی پڑھو

دائی حلیمہ میں تیری تقدیر پر نثار
گودی میں تیری احمد مختار آگئے
صل علٰی صل علٰی صل علٰی پڑھو

خوشیوں کے لمحات آگئے دیوانے جھوم اٹھے
عیدوں کی عید آگئی سرکار آگئے
صل علٰی صل علٰی صل علٰی پڑھو

پڑھتے ہوئے درود اب تعظیم کو اٹھو
اٹھ کر پڑھو سلام سب سرکار آگئے
صل علٰی صل علٰی صل علٰی پڑھو

لہراؤ سبز پرچم اے اسلامی بھائیو
گھر گھر کرو چراغاں سب سرکار آگئے
صل علٰی صل علٰی صل علٰی پڑھو

ہوتے ہی پیدا رب ھبلی امتی کہا
امت کی مغفرت کے طلبگار آگئے
اے غمزدو تمہاری تو بس عید ہوگئی
آفت زدو تمہارے مددگار آگئے
صل علٰی صل علٰی صل علٰی پڑھو

پھولے نہیں سماتے ہیں عطار آج تو
دنیا میں آج آقائے عطار آگئے
صل علٰی صل علٰی صل علٰی پڑھو

Attari1980
02-16-2010, 10:35 AM
گونجتی ہے ہر طرف “ہاں“ صدائیں مرحبا

وہ آئے مصطفٰے http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif وہ آئے مصطفٰےhttp://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
گونجتی ہے ہر طرف “ہاں“ صدائیں مرحبا

مبارک ہو نبی الانبیاء http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif تشریف لے آئے
مبارک ہو شہہ مشکل کشا http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif تشریف لے آئے

مبارک ہو کہ محبوب خدا http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif تشریف لے آئے
مبارک ہو محمد http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif تشریف لے آئے

سراپا جگمگاتے کبریا نے جلوہ فرمایا
سراپا پیکر نورِ خدا نے جلوہ فرمایا

حبیب خالق ارض و سما نے جلوہ فرمایا
میری جاں مالکِ ہر دوسرا نے جلوہ فرمایا

میرے آقا میرے سرور میرے سردار آپہنچے
میرے مولا، میرے رہبر، میرے سرکار آپہنچے

میرے ہادی میرے کونین کے مختار آ پہنچے
شہنشاہ رسل آئے شہہ ابرار آ پہنچے

مبارک ہو یتیموں کو فقیروں کو مبارک ہو
مبارک ہو غریبوں کو غلاموں کو مبارک ہو


مبارک بے کسوں کو پیاس و پُرسوں کو مبارک ہو
مبارک بے کسوں کو بے نواؤں کو مبارک ہو

چراغِ بزم امکاں رونق دنیا و دیں آئے
وہ شمع لامکاں وہ زینتِ عرش بریں آئے

انیس الھالکین، راحت العالشقین آئے
شفیع المذنبیں، رحمۃ اللعالمین آئے

سلاطینِ زمانہ دامنِ امید پھیلائیں
حضور شیخِ سرفرزانِ عالم التجا لائیں

خبر دو تاجدارو کہو سلامی کیلئے آئیں
شہنشاہوں سے کہدو “ہاں“ مبارکبادیاں لائیں

Attari1980
02-16-2010, 10:38 AM
پکارو یارسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم


پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif

نبی کا جھنڈا لے کر نکلو دنیا پر چھا جاؤ
نبی کا جھنڈا امن کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif

خلد میں ہوگا ہمارا داخلہ اس شان سے
یارسول اللہ کا نعرہ لگاتے جائیں گے
یارسول اللہ کے نعرہ سے ہم کو پیار ہے
جس نے یہ نعرہ لگایا اس کا بیڑہ پار ہے
خاک ہو جائیں عدو جل کر مگر ہم تو رضا
دم میں جب تک دم ہے ذکر ان کا سناتے جائیں گے
حشر تک ڈالیں گے ہم پیدائش مولا کی دھوم
مثل فارس نجد کے قلعے گراتے جائیں گے
نعت خوانی موت بھی ہم سے چھڑا سکتی نہیں
قبر میں بھی مصطفٰی کے گیت گاتے جائیں گے
تم بھر کرکے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ
اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif

یاحبیب کبریا اھلاً و سھلاً مرحبا
مصطفٰی و مجتبٰی اھلاً و سھلاً مرحبا
آگئے خیرالورٰی اھلاً و سھلاً مرحبا
آئے شاہ انبیاء اھلاً و سھلاً مرحبا
تم بھی کرکے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ
اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif

مومنو وقت ادب ہے آمد محبوب رب ہے
جائے آداب و طرب ہے آمد شاہ عرب ہے
تاجدار انبیاء اھلاً و سھلاً مرحبا
مظہر رب العلٰی اھلاً و سھلاً مرحبا
آمنہ کے دلربا اھلاً و سھلاً مرحبا
اے حلیمہ کے پیا اھلاً و سھلاً مرحبا
تم بھی کرکے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ
اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif

بدلیاں رحمت کی چھائیں بوندیاں رحمت کی آئیں
اب مرادیں دل کی پائیں آمد شاہ عرب ہے
تاجدار انبیاء اھلاً و سھلاً مرحبا
مرسلیں کے پیشواء اھلاً و سھلاً مرحبا
تم بھی کرکے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ
اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif

ابر رحمت چھا گیا ہے کعبہ پہ جھنڈا گڑا ہے
باب رحمت آج وا ہے آمد شاہ عرب ہے
یا شہ ارض و سما اھلاً و سھلاً مرحبا
سرور ہر دوسرا اھلاً و سھلاً مرحبا
تم بھی کرکے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ
اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا گھرگھر میں لہراؤ
پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif

آنے والا ہے وہ پیارا دونوں عالم کا سہارا
کعبے کا چمکا ستارا آمد شاہ عرب ہے
خلق کے حاجت روا اھلاً و سھلاً مرحبا
اے میرے مشکل کشا اھلاً و سھلاً مرحبا
تم بھی کرکے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ
اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif

بیت اقصٰی باب کعبہ بر مکان آمنہ
نصب پرچم ہو گیا اھلاً و سھلاً مرحبا
چاند سا چمکاتے چہرہ نور برساتے ہوئے
آگئے بدرالدجٰی اھلاً و سھلاً مرحبا
آمنہ کے گھر میں آقا کی ولادت ہو گئی
مرحبا صل علٰی اھلاً و سھلاً مرحبا
جھک گیا کعبہ سبھی بت منہ کے بل اوندھے گرے
دبدبہ آمد کا تھا اھلاً و سھلاً مرحبا
سوئی قسمت جاگ اٹھی اور سب کی بگڑی بن گئی
باب رحمت وا ہوا اھلاً و سھلاً مرحبا
آتے ہی سجدے میں گر کر رب ہبلی امتی
عرض حق سے کر دیا اھلاً و سھلاً مرحبا
خوب جھوموں عاصیوں وہ مسکراتے آگئے
شافع روز جزاء اھلاً و سھلاً مرحبا
تم بھی کرکے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ
اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif

قبر میں عطار کی آمد ہو جب سرکار کی
ہو زباں پر یاخدا اھلاً و سھلاً مرحبا
حشر میں عطار ان کو دیکھتے ہی بول اٹھے
مرحبا یا مصطفٰی اھلاً و سھلاً مرحبا
تم بھی کرکے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ
اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا
عظمتوں والا نبی کا جھنڈا http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
رفعتوں والا نبی کا جھنڈا http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
برکتوں والا نبی کا جھنڈا http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
سب سے پیارا نبی کا جھنڈا http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
سب سے نرالا نبی کا جھنڈا http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif گھر گھر میں لہراؤ
پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif

Attari1980
02-16-2010, 10:39 AM
جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ!!

جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ!!
بی بی آمنہ کے پھول اللہ ہی اللہ!!

جب کہ سرکار تشریف لانے لگے!
حور و غلما بھی خوشیاں منانے لگے!!
ہر طرف نور کی روشنی چھا گئی!
مصطفٰے کیا ملے زندگی مل گئی!!
اے حلیمہ تیری گود میں آ گئے!
دونوں عالم کے رسول اللہ ہی اللہ!!

چہرہء مصطفٰے جبکہ دیکھا گیا!
چھپ گئے تارے اور چاند شرما گیا!!
آمنہ دیکھ کر مسکرانے لگیں!
حرا مریم بھی خوشیاں منانے لگیں!!
آمنہ بی بی سب سے یہ کہنے لگیں!
دعاء ہو گئی قبول اللہ ہی اللہ!!

شادیانے خوشی کے بجائے گئے!
شاد کے نغمے سب کو سنائے گئے!!
ہر طرف شور صل علٰی ہوگیا!
آج پیدا حبیب خدا ہو گیا!!
پھر تو جبریل نے بھی یہ اعلان کیا!
یہ خدا کے ہیں رسول اللہ ہی اللہ!!

ان کا سایہ زمیں پر نہ پایا گیا!
نور سے نور دیکھو جدا نہ ہوا!!
ہم کو عابد نبی پر بڑا ناز ہے!
کیا بھلا میرے آقا کا انداز ہے!!
جس نے رخ پر ملی وہ شفاء پا گیا!
خاکِ طیبہ تیری دھول اللہ ہی اللہ !!

Attari1980
02-16-2010, 10:39 AM
آمد مصطفٰے سے ہے پھولا پھلا چمن چمن

آمد مصطفٰے سے ہے پھولا پھلا چمن چمن
آئی بہار ہر طرف کھلنے لگا چمن چمن

شادی ہے ہر مقام میں نخل ہیں سب قیام میں
ڈالیاں ہیں سلام میں سر ہے جھکا چمن چمن

ٹھنڈی ہوائیں آتی ہیں کلیاں بھی مسکراتی ہیں
بلبلیں چہچہاتی ہیں کھلنے لگا چمن چمن

جھومتا ہے شجر شجر تازہ ہوا ہے پھول پھول
سبزہ ہوئی روش روش گل سے بھرا چمن چمن

کلیاں تمام کھل گئیں شاخیں خوشی سے ہل گئیں
بلبلیں گل سے مل گئیں ہنسنے لگا چمن چمن

نعت میں قیل و قال ہو مدحتِ ذوالجلال ہو
اکبرِ خوش مقال ہو نغمہ سرا چمن چمن

Attari1980
02-16-2010, 10:41 AM
مومنو وقت ادب ہے آمد محبوب رب ہے


مومنو وقت ادب ہے آمد محبوب رب ہے
آداب و طرب ہے آمد شاہ عرب ہے

غنچے چٹکے پھول مہکے شاخ گل پر مرغ چہکے
روتا ہے شیطان یہ کہہ کر آمد شاہ عرب ہے

خواہش زلف نبی میں مست ہیں گل کی شمیمیں
جھوم کر آئیں تسنیمیں آمد شاہ عرب ہے !

بدلیاں رحمت کی چھائیں بوندیاں رحمت کی آئیں
اب مرادیں دل کی پائیں آمد شاہ عرب ہے

بج رہے ہیں شادیانے بت لگے کلمہ سنانے
ہر زباں پہ ہیں ترانے آمد شاہ عرب ہے !

ابر رحمت چھا گیا ہے کعبہ پہ جھنڈا گڑا ہے
باب رحمت آج وا ہے آمد شاہ عرب ہے !

آنے والا ہے وہ پیارا دونوں عالم کا سہارا
کعبے کا چمکا ستارہ آمد شاہ عرب ہے

آتا ہے شاہ حکومت فرض ہے جس کی اطاعت
ہر نبی نے دی بشارت آمد شاہ عرب ہے !

اٹھو آیا تاج والا عرش کی آنکھوں کا تارا !
سب کہو اے ماہ طیبہ صلوٰات اللہ علیک

یانبی سلام علیک یارسول سلام علیک
یاحبیب سلام علیک صلوٰات اللہ علیک

آمنہ بی بی کا جایا بارہویں تاریخ آیا !
صبح صادق نے سنایا صلوٰات اللہ علیک

السلام اے جان عالم السلام ایمان عالم !
شاہ دیں سلطان عالم صلوٰات اللہ علیک

السلام اے شاہ عالی السلام امت کے والی !
عرض کرتے ہیں سوالی صلوٰات اللہ علیک

ناؤ کے تم ناخدا ہو خلق کے مشکل کشا ہو !
سب کے تم حاجت روا ہو صلوٰات اللہ علیک

بخش دو میری خطائیں دور ہوں غم کی گھٹائیں
بھیج دو اپنی عطائیں صلوٰات اللہ علیک

کفر کو تم نے مٹایا خاک میں اس کو ملایا !
دین کا ڈنکا بجایا صلوٰات اللہ علیک

اب تو طیبہ میں بلا لو حسرتیں دل کی نکالو !
اپنے بد کو بھی نبھا لو صلوٰات اللہ علیک

دل میں رنگ اپنا جما دو پردہء غفلت ہٹا دو
بخت خوابیدہ جگا دو صلوٰات اللہ علیک

جان نکلے اس طرح سے آپ کا در ہو میرا سر
سامنے ہو قبر انور صلوٰات اللہ علیک

جانکنی کے وقت آنا کلمہ طیب سکھانا
چہرہء انور دکھانا صلوٰات اللہ علیک

اے شفیع روز محشر ہیں سیاہ عصیاں سے دفتر
غوث کا صدقہ کرم کر صلوٰات اللہ علیک

کچھ نہ کی ہم نے کمائی عمر سب یوں ہی گنوائی
اے عرب والے دہائی صلوٰات اللہ علیک

حشر میں تم بخشوانا اپنے دامن میں چھپانا
ہر مصیبت سے بچانا صلوٰات اللہ علیک

اے شہنشاہ رسالت ہیں یہاں جو اہلسنت
تا ابد سب پر ہو رحمت صلوٰات اللہ علیک

دین کا ہو بول بالا سنیوں کا رخ اجالا !
دشمنوں کا منہ ہو کالا صلوٰات اللہ علیک

اس جمیل قادری پر ہو کرم محبوب داور http://www.faizeraza.net/forum/images/smilies/pbuh.gif
چشم و دل کر دو منور صلوٰات اللہ علیک

Attari1980
02-16-2010, 10:41 AM
سحاب رحمت باری ہے بارھویں تاریخ

سحاب رحمت باری ہے بارھویں تاریخ
کرم کا چشمہ ء جاری ہے بارھویں تاریخ

ہمیں تو جان سے پیاری ہے بارھویں تاریخ
عدو کے دل کو کٹاری ہے بارھویں تاریخ

اسی نے موسم گل کو کیا ہے موسم گل
بہار فصل بہاری ہے بارھویں تاریخ

بنی ہے سرمہ چشم بصیرت و ایماں
اٹھی جو گرد سواری ہے بارھویں تاریخ

ہزار عید ہوں ایک ایک لحظ پر قرباں
خوشی دلوں پہ وہ طاری ہے بارھویں تاریخ

فلک پہ عرش بریں کا گمان ہوتا ہے
زمین خلد کی کیاری ہے بارھویں تاریخ

تمام ہو گئی میلاد انبیاء کی خوشی
ہمیشہ اب تری باری ہے بارھویں تاریخ

دلوں کے میل دھلے گل کھلے سرور ملے
عجیب چشمہ ء جاری ہے بارھویں تاریخ

چڑھی ہے اوج پہ تو تقدیر خاکساروں کی
خدا نے جب سے اتاری ہے بارھویں تاریخ

خدا کے فضل سے ایمان میں ہیں ہم پورے
کہ اپنی روح میں ساری ہے بارھویں تاریخ

ولادت شہ دیں ہر خوشی کی باعث ہے
ہزار عید سے بھاری ہے بارھویں تاریخ

ہمیشہ تو نے غلاموں کے دل کئے ٹھنڈے
جلے جو تجھ سے وہ ناری ہے بارھویں تاریخ

خوشی ہے اہل سنن میں مگر عدو کے یہاں
فغان و شیون و زاری ہے بارھویں تاریخ

جدھر گیا سنی آواز یا رسول اللہ
ہر ایک جگہ اسے خواری ہے بارھویں تاریخ

عدو ولادت شیطاں کے دن منائے خوشی
کہ عید عید ہماری ہے بارھویں تاریخ

حسن ولادت سرکار سے ہوا روشن
مرے خدا کو بھی پیاری ہے بارھویں تاریخ

Attari1980
02-16-2010, 10:43 AM
ہو مبارک اہل ایماں عید میلاد النبی

ہو مبارک اہل ایماں عید میلاد النبی
ہو گئی قسمت درخشاں عید میلاد النبی

خوب خوش ہیں حور و غلماں عید میلاد النبی
اور فرشتے بھی ہیں شاداں عید میلاد النبی

چار سُو ہیں کیا چھما چھم رحمتوں کی بارشیں
جھومتے ہیں ابرِ باراں عید میلاد النبی

نور کی پھوہار برسی چار سو ہے روشنی
ہو گیا گھر گھر چراغاں عید میلاد النبی

چار جانب دھوم سرکار کی میلاد کی
جھومتا ہے ہر مسلماں عید میلاد النبی

عرش پر چاروں طرف صل علٰی کی دھوم ہے
آ گئے ہیں نور یزداں عید میلاد النبی

غنچے چٹکے پھول مہکے ہر طرف آئی بہار
ہو گئی صبح بہاراں عید میلاد النبی

جانتے ہو کیوں ہے روشن آسماں پر کہکشاں
ہے کیا حق نے چراغاں عید میلاد النبی

ہم نہ کیوں روشن کریں گھر گھر دئیے میلاد کے
خود کرے جب حق چراغاں عید میلاد النبی

عید میلاد النبی تو عید کی بھی عید ہے
بالیقیں ہے عید عیداں عید میلاد النبی

عید میلاد النبی پر جو بھی کرتا ہے خوشی
اس پہ غراتا ہے شیطاں عید میلاد النبی

آمنہ کے گھر محمد کی ولادت ہو گئی
خوب جھومو اہل ایماں عید میلاد النبی

آؤ دیوانو چلو سب آمنہ کے گھر چلیں
نور سے بھر لائیں داماں عید میلاد النبی

خوب جھومو اے گنہگارو ! تمہاری عید ہے
ہو گیا بخشش کا ساماں عید میلاد النبی

غم کے مارو ! بے سہارو ! بس تمہاری عید ہے
ہو گیا راحت کا ساماں عید میلاد النبی

بیقرارو ! دلفگارو ! بس تمہاری عید ہے
کیوں ہو حیران و پریشاں عید میلاد النبی

غم نصیبو ! بس غموں کا دور اندھیرا ہو گیا
تم مناؤ خوب خوشیاں عید میلاد النبی

کھول اٹھے مرجھائے دل اور جان میں جان آ گئی
آ گئے ہیں جان جاناں عید میلاد النبی

بے کسوں کے دن پھرے اور غم کے مارے ہنس پڑے
ہو گیا خوشیوں کا ساماں عید میلاد النبی

انشاءاللہ آج عیدی میں ملے گی مغفرت
ہے جبھی شیطاں پریشاں عید میلاد النبی

یانبی ! اپنی ولادت کی خوشی میں اپنا غم
دیجئے طیبہ کے سلطاں عید میلاد النبی

عید میلاد النبی کا واسطہ عطار کو
بخش دے مولائے رحماں عید میلاد النبی

ghulam-e-ahmed
02-16-2010, 10:43 AM
Sarkaar :saw ki aamad Marhaba!!!
:sub
:ma


:ja

ALLAH (azz-o-wajal) Rehmatan-Lil-Aalameen :saw ke sadaey is Mah-e-Mubarik mein hum sub per Rehmat farmaey ( aameen )

Madani Munna
02-16-2010, 08:13 PM
:masub

Attari1980
02-17-2010, 11:33 AM
سوہنے آقا آئے نے رحمت نال لیائے نے
سارے عالم دے وچ ویکھو نور دے بدل چھائے نے

الصلوة والسلام و علیک یا رسول اللہ الصلوة والسلام علیک یا حبیب اللہ

نور دے نال بھر گیا اے آمنہ بی بی دا گھر
حوراں وی جنت چوں آکے نوری نغمے گائے نے

الصلوة والسلام و علیک یا رسول اللہ الصلوة والسلام علیک یا حبیب اللہ

سارے عالم دے وچ دھوم آقا دے میلاد دی
عاشقاں وی رل مل کے میلاد دے جشن منائے نے

الصلوة والسلام و علیک یا رسول اللہ الصلوة والسلام علیک یا حبیب اللہ

آقا دی آمد تے لائے رب نے جھڈے کعبے تے
سنیاں نے وی رل مل سارے جھنڈے جھنڈیاں لائے نے

الصلوة والسلام و علیک یا رسول اللہ الصلوة والسلام علیک یا حبیب اللہ

آقا دی آمد تے جھکیا کعبہ وی سجدے دے وچ
فلکاں توں ملکاں نے آکے نوری سہرے گائے نے

الصلوة والسلام و علیک یا رسول اللہ الصلوة والسلام علیک یا حبیب اللہ

دتی گواہی کنکراں بت پئے سجدے دے وچ
پیارے آقا کول آکے شجراں سیس نوائے نے

الصلوة والسلام و علیک یا رسول اللہ الصلوة والسلام علیک یا حبیب اللہ

یا رسول اللہ دے نعرے نال سانوں پیار اے
اس نعرے نے سب دے یارو ڈبدے پار لگائے نے

الصلوة والسلام و علیک یا رسول اللہ الصلوة والسلام علیک یا حبیب اللہ

ثاقب جس دی دھم مچی اے سب جہاناں دے اندر
اللہ دے محبوب پیارے آمنہ بی دے جائے نے

الصلوة والسلام و علیک یا رسول اللہ الصلوة والسلام علیک یا حبیب اللہ

Attari1980
02-17-2010, 12:38 PM
دھوم مچا دو چاروں طرف یہ کر کے تم اعلان
آج آئے دنیا میں ہیں نبیوں کے سلطان
بارہ ربیع الاول کے دن آقا آئے دنیا میں
ان کی آمد پر رحمت کے بادل چھائے دنیا میں
جشن مناﺅ تم آقا کا خوش ہو گا رحمان
کعبے نے ہے سلامی دی سب نبیوں کے سردار کو
امت کو جو جان سے پیارا اس امت کے غمخوار کو
جشن منا کے کر لو سب تم بخشش کا سامان
آمد کے دن سب دنیا پر ابر کرم کا چھایا تھا
دائی حلیمہ نے آکر آقا کو سینے لگایا تھا
دائی حلیمہ تیرے مقدر پر ہم سب قربان
آمد کی ہے دھوم مچا کے گیت نبی کے گاﺅ بھی
جھنڈے اور جھنڈیاں لگا کر اپنے گھر کو سجاﺅ بھی
آقا کا ہے مدح خوان یارو خود رحمان
آقا کی آمد پر سارے ابر کرم کے چھائے
ثاقب تیری حیثیت کیا ہے جو گیت نبی کے گائے
آقا کا تو مدح خوان ہے رب کا سارا قرآن

Attari1980
02-17-2010, 12:55 PM
سوہنے نبی دی آمد اے سوہنے نبی دی آمد اے

سوہنے نبی دی آمد اے سوہنے نبی دی آمد اے
جیدے ورگا کوئی نیئں ہونا اس سوہنے دی آمد اے
نوری نوری چہرہ اوہدا ہے یسین دا سہرا اہدا
رحمت عالم نورِ مجسم بدرالدجیٰ دی آمد اے
تیری ستی ہوئی قسمت دائی حلیمہ جاگ اٹھی اے
تیرے کچے جئے گھر وچ ہاں نور خدا دی آمد اے
اساڈے جئے دکھیاں دا سہارا اللہ دا محبوب پیارا
عرشاں اتے جاون والے نور خدا دی آمد اے
آقا دا میلاد مناﺅ جھنڈے جھنڈیاں سارے لگاﺅ
نالے اپنے گھر وی سجاﺅ آمنہ جائے دی آمد اے
دور بلاواں کردا سوہنا امت دا دم بھر دا سوہنا
اللہ دے محبوب پیارے اُمی نبی دی آمد اے
ثاقب جس دن سوہنا آیا اس دن اچا رتبہ پایا
گھر نوں سجاﺅں خوشیاں مناﺅ سوہنے نبی دی آمد اے

dil7689
02-18-2010, 04:01 PM
وعلیکم و رحمة اللہ و برکاتہ

Hunter of Najdiat
02-07-2011, 11:22 AM
:ja

imranattari
02-18-2011, 06:26 PM
جزاک اللہ

jahangir
02-11-2012, 04:38 PM
:ja

Qadri student
02-12-2012, 01:32 PM
:bis
الصلوة والسلام عليک يا سيدی يارسول الله♥♥♥ ♥♥♥الصلوة والسلام عليک يا سيدی ياحبيب الله♥♥♥